مقبول خبریں
الیکشن 2019 کیلئے کنگزوے وارڈ راچڈیل سے لیبر پارٹی کی مس ایلس رائٹ نامزد
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امبر پاول نے دسویں یوتھ مئیر کا حلف اٹھا لیا ،تقریب میں میئر کونسلرز،کونسلرز و دیگر کی شرکت
اولڈہم :برطانیہ میں مقامی سطح پر بلدیاتی نظام اتنا مضبوط مستحکم اور قابل رشک ہے جسکی وجہ سے عام شہری بھی کونسلر سے لیکر ممبر برطانوی پارلیمنٹ منتخب ہو سکتا ہے یہی حقیقی جمہوریت کی عکاسی کرتا ہے۔اولڈہم ٹاؤن میں گزشتہ دس سالوں سے یوتھ مئیر کا چناؤ بھی کیا جاتا ہے تاکہ نوجوان سیاست اور عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو سکیں۔انتہائی ذہین اور محنتی امبر پاول کو یوتھ مئیر منتخب کر لیا گیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی ذمہ داریوں سے انصاف کرنے کی بھرپور کوشش کروں گی۔یوتھ مئیر منتخب ہونا میرے لیے کسی بھی اعزاز سے کم نہیں ہے میں نوجوانوں کی آواز بن کر کام کروں گی اسی لیے ایک سال اپنی تعلیم سے کنارہ کشی کی ہے اولڈہم کونسل کے سابق میئر کونسلر عتیق الرحمن کا کہنا تھااولڈہم ٹاؤن میں انتہائی ذہین اور محنتی نوجوان بستے ہیں اور ہمارے نوجوان مستقبل میں کونسلرز اور ممبر پارلیمنٹ منتخب ہو کر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔سبکدوش ہونے والے سابق یوتھ مئیر معروف احمد نے کہا کہ 2017 سے جون 2018 تک نوجوانوں کے لیے کام کیا ہے اور اب امبر پاول کے لیے نیک تمنائیں ہیں کہ وہ بھی بھرپور طریقے سے کردار ادا کریں۔سورس مینیجر جوڈی باربر کا کہنا تھا کہ یوتھ مئیر کا کردار اہم ہوتا ہے اور ہم نوجوانوں کی قدر کرتے ہیں اور ہر بار نوجوان نمایاں خدمات انجام دیتے ہیں ہمیں ان پر فخر ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے والے گریٹر مانچسٹر کے لیفٹینٹ پال گرفتھ کا کہنا تھا کہ یوتھ کونسل کی مئیر شپ کی حلف برداری میں تواتر سے آ رہا ہوں اور ہر سال نوجوانوں کے خیالات اور تصاریر سن کر بے حد متاثر ہوں مستقبل تابناک ہے۔اولڈہم کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال بھٹی کا کہنا تھا کہ اولڈہم نے انتہائی محنتی اور ذہین امبر پاول کو یوتھ مئیر منتخب کیا ہے اور جوانی کی عمر میں ہمیں ایسے مواقع میسر نہیں تھے۔یوتھ مئیر کی حلف برداری تقریب میں سامہ خلیل دیگر نوجوان اور کونسلرز نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر