مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
بیرون ممالک بسنے والے پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں:پیر فیاض الحسن
مانچسٹر:بیرون ممالک بسنے والے پاکستان کی معیشت اور سیاست میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں انکو پاکستان کے ہوئے والے عام انتخابات میں ووٹ کا حق نہ ملنا زیادتی ہے اس بارے صدائے احتجاج بلند کرنا چاہیے نگران حکومت اور سپریم کورٹ کو اسکا نوٹس لینا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار حضرت سلطان باہو ٹرسٹ کے روح رواں صاحبزادہ پیر فیاض الحسن نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پندرہ دن کے لیے برطانیہ و یورپ کے دورے پر آیا ہوں اور برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کا کردار اہم ہے اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ بیرون ممالک سے ہوتی ہے اور دوہری شہریت کو قبول کرنے کا مطلب اوورسیز پاکستانیوں کو سیاست میں حصہ لینے کا بھی حق ملنا چاہیے اور ہم عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کی سپورٹ نہیں کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے داعی ہیں اور حضرت سلطان باہو ٹرسٹ اسلامی اور دنیاوی اعلیٰ تعلیم کے لیے کام کر رہا ہے اور ہم پاکستان میں بھی جدید اور مذہبی تعلیم کو پاکستان کے کونے کونے تک پہنچانے کا بیڑہ اٹھایا ہے ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر