مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض کھلاڑیوں کا کپتان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج جاری
اسلام آباد: انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض کھلاڑیوں کا بنی گالہ میں کپتان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے گیٹ پر چڑھنے کی کوشش کی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی، احتجاج کے پیش نظر عمران خان نے ٹکٹوں کے اجرا پر نظر ثانی پر آمادگی بھی ظاہر کر دی۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ٹکٹوں کی تقسیم پی ٹی آئی کیلئے امتحان بن گئی۔ مختلف شہروں سے کارکنوں کی بڑی تعداد بنی گالہ پہنچی، نعرے لگاتے، شور مچاتے مظاہرین مطالبات دہراتے رہے۔ ملتان، شیخوپورہ، دیر بالا، سوات اور گجرات سے آئے کھلاڑیوں نے احتجاج کیا۔ گیٹ کے پیچھے سے عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوئی۔اس سے پہلے بھی کپتان بار بار مظاہرین کومنانے آئے مگر ناکام رہے۔ ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی کا اعلان بھی احتجاجی کھلاڑیوں کا غصہ ٹھنڈ نہ کر سکی اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ جہانگیر ترین کے آنے پر مظاہرین نے گھیراؤ کر لیا۔ صورتحال کو بھانپتے ہوئے کپتان کو خود خطاب کرنا پڑا۔دوسری جانب تحریک انصاف نے باقی حلقوں کیلئے اُمیدواروں کا اعلان 72 گھنٹے کیلئے مؤخر کر دیا، پارلیمانی بورڈ کے ارکان کا اجلاس آج طلب کر لیا۔