مقبول خبریں
حضرت عثمان غنی ؓ نے دین اسلام کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا: علامہ ظفر محمود فراشوی
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس،ممبران برطانوی و یورپی پارلیمنٹ کی شرکت
وہ جو آنکھ تھی وہ اجڑ گئی ،وہ جو خواب تھے وہ بکھر گئے
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر: بی جے پی کا اتحاد ختم کرنے کا اعلان، وزیراعلیٰ مستعفی
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد جمہوریت کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ گیا، بی جے پی نے محبوبہ مفتی کی کٹھ پتلی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا، محبوبہ مفتی بھی مستعفی ہو گئیں، عمر عبداللہ نے اکثریت کی حمایت نہ ہونے کے باعث حکومت سازی سے معذرت کر لی۔مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد جمہوریت کا ڈرامہ فلاپ ہو گیا۔ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے کٹھ پتلی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ بھارت کی خوشی کے لیے اپنوں کا خون بہانے والی محبوبہ مفتی بے یار و مددگار رہ گئیں، اکثریت کی حمایت نہ ہونے کے باعث عمر عبداللہ نے بھی حکومت سازی سے معذرت کر لی۔ بی جے پی کے جنرل سیکرٹری رام مدھاؤ نے گورنر راج کا عندیہ دے دیا۔دوسری جانب کلگام میں گزشتہ روز شہید ہونے والے نوجوانوں کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہداء کے جنازے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور بھارت مخالف نعرے بازی کی، حریت رہنماؤں نے جمعرات کو وادی بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔