مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مئیر آف راچڈیل محمد زمان لوگوں کے گھروں اور انکے بزنس پوائنٹس پر جا کر عید ملے
راچڈیل :مئیر آف راچڈیل محمد زمان لوگوں کے گھروں اور انکے بزنس پوائنٹس پر جا کر عید ملتے رہے۔مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد کے گھر جا کر انکو عید ملے۔یورپ سے آئے ہوئے راچڈیل میں بسنے والے خالد چوہدری اور محمد الیاس کی فیلمیز کو گھر جا کر عید ملے،فیلمیز کیساتھ تصاویر بھی بنوائی،تصویر میں محمد الیاس،خالد چوہدری،سلوا الیاس،موہا الیاس، ماہد محمد الیاس، ماحہ الیاس،حادی محمد الیاس،سنبل خالد،وردہ رسول،اطہر رسول شامل ھیں۔اسی طرح راچڈیل کی مشہور آئس کریم و کافی شاپ ابراہم کے مالک محمد نواز اور انکی پوری ٹیم کو کافی شاپ پر جا کر عید ملے۔ راچڈیل کی مشہور فاسٹ فوڈ اے ون فش اینڈ چپس کے مالک طارق مجید اور انکی ٹیم محمد اشرف،محمد یونس اور محمد یعقوب کو انکے ٹیک وے میں جا کر عید ملے۔ اپنے پرانے لیبر پارٹی کے سر کردہ رکن و ساتھی سعید ڈار ،فضل الٰہی کے علاؤہ ورلڈ وائڈ گروپ کے مالک محمد شاہد اور قاری امان کو انکے والد اور بھائیوں و دیگر سیاسی و سماجی و کاروباری شخصیات کو بھی عید ملے۔راچڈیل کے مئیر محمد زمان کا کہنا تھا کہ راچڈیل کمیونیٹیز کے گھر گھر جا کر یا بزنس پوائنٹس پر جا کر ہر کسی کو ملنا ممکن نہیں ہے۔ لیکن میں روز عید سے لیکر آج تک سینکڑوں گھروں میں اور بزنس پوائنٹس پر جا کر عید مل چکا ھوں۔میں سمجھتا ہوں کہ ایسے خوشی کے موقع پر میں راچڈیلین کمیونیٹیز کے ہر فرد کو گھر گھر جا کر عید ملوں جو ممکن نہیں ہے۔میں کریسنٹ ریڈیو،اخبارات،ٹیلی ویژن پر تمام مسلم و اہل اسلام کمیونیٹیز کو عید مبارک کا پیغام دے چکا ھوں۔ میں 30 جون بروز ھفتہ 2018ء کو بوقت 1 بجے دوپہر راچڈیل ٹاؤن ہال کے پارک میں راچڈیلین کمیونیٹیز کو عید پارٹی دینے جا رہا ھوں۔ جس کا مقصد یہ ھے کہ جس کسی کو گھر جا کر اور اسکے بزنس پوائنٹس پر جا کر عید نہیں مل سکا وہاں پر سب کو عید مل سکوں اور عید کی خوشیوں میں سب کو شامل کروں۔اس سے تمام کمیونیٹیز کو آپس میں ملنے کا موقع بھی مل سکے گا اور سب اکٹھے عید فیسٹیول کو انجوائے بھی کر سکیں گئے۔ عید ملن پارٹی میں علماء کرام،نعت خواہاں،سیاسی و سماجی وکاروباری شخصیات ،میوزیکل بینڈ،بچے،مردوخواتین،مسلمز و نو مسلمز کمیونیٹیز کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد خاص و عام کو عید ملن پارٹی میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر