مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور بیٹے کی پرورش سے متعلق سوال پوچھنے پر آگ بگولہ
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان بیٹے تیمور کی پرورش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آگ بگولہ ہو گئیں۔نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کیلئے ایک اعلیٰ مثال سمجھی جاتی ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیرکے عروج پر نہ صرف شادی کی بلکہ بطور ماں بھی انہوں نے انڈسٹری کی دیگر اداکاراؤں کے لیے بہترین مثال قائم کی جب کہ اب نہ صرف کرینہ بلکہ ان کے بیٹے تیمور علی خان بھی اپنے منفرد انداز کے پیش نظر اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں لیکن تیمور کی دیکھ بھال خود نہ کرنے پر کرینہ کپور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کا بیٹے سے متعلق سوال پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ “بیٹے کے ساتھ ہر گزرتا وقت صرف میرا ہے اور اس حوالے سے مجھے نہ سوشل میڈیا صارفین کو جواب دینے کی ضرورت ہے اور نہ ہی اپنے مداحوں کو کچھ بتانے کی ضرورت ہے۔کرینہ کپور نے مزید کہا کہ ’اگر میں تیمور کے ساتھ اپنی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتی یا ایئرپورٹ جاتے وقت اسے گود میں نہیں لیتی تو اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ میں مصروفیت کے باعث تیمور کو وقت نہیں دیتی یا اسے توجہ نہیں دیتی جب کہ مجھے سب کے سامنے یہ ڈھنڈورا پیٹ کر بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ میرا تیمور کے ساتھ کیسا رشتہ ہے۔