مقبول خبریں
یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں مسجد خضرا کی تزئین وآرائش کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
نوازشریف کی طرح باقی قیدیوں کوبھی علاج معالجے کیلئےرہا کیا جائے
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
اینڈریو سٹیفن سن سے راجہ نجابت حسین اور سردار عبدالرحمٰن کی ملاقات
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
اقوام متحدہ: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کمیشن بنانے کی تجویز
لاہور: اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پہلی رپورٹ جاری کی ہے اور نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی تحقیقات کے لئے آزاد کمیشن بنانے کی تجویز دی ہے۔ رپورٹ میں قابض فوج کو مظاہرین کے خلاف قوت استعمال کرنے سے باز رہنے کا کہا گیا ہے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین نے رپورٹ کے بارے میں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں جولائی 2016 سے اپریل 2018 تک قابض فوج نے 145 شہریوں کو شہید کیا۔ 2016 میں شروع ہونے والے مظاہروں میں بھارتی فورسز نے طاقت کا بے جا استعمال کیا اور نہتے شہریوں کو انتہائی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیلٹ گنز سے اندھا دھند فائرنگ کر کے ہلاک اور زخمی کیا۔ ایک بھارتی متنازع قانون کے تحت جنگی جرائم میں ملوث قابض فوجیوں کو سزا نہیں دی جاتی جس سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔