مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انصاری سالسیٹر کے طاہر انصاری کی سیاسی ،کاروباری اور مذہبی شخصیات کے اعزاز میں افطار پارٹی
آشٹن انڈر لائن:رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہم سے رخصت ہو رہا ہے اور برطانیہ میں مسلمان کمیونٹی افطار پارٹی کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ انصاری سالسیٹر کے طاہر انصاری نے آشٹن کے مقامی ریسٹورنٹ میں سیاسی سماجی کاروباری اور مذہبی شخصیات کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔اس موقع پر طاہر انصاری کا کہنا تھا کہ میں نے مختلف مکتبہ فکر کے افراد کو مدعو کیا سب نے آکر عزت افزائی کی۔ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور عام انتخابات بارے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کسی ایسے لیڈر اور پارٹی کو چنے جو پاکستان کی سالمیت کے لیے بہتر ہو۔ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے اور دشمن نیست و نابود ہوں۔ کاروباری و سیاسی شخصیت ہارون کھٹانہ کا کہنا تھا افطار پارٹی میں تمام مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی جو اتحاد و اتفاق کی علامت ہے۔ پاکستان کے الیکشن بارے ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ عام انتخابات میں پاکستانی قوم بھرپور حصہ لے گی جو بھی جماعت اقتدار میں آئی ہم ساتھ ہیں اور ملک کی بہتری کے لیے ہو۔سالسٹر عمران رضوی کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں افطار پارٹی پر سب کا اکٹھا ہونا اسلامی تعلیمات ہیں ہم کو مل جل کر رہنا چاہیے۔ ہم پاکستان میں تبدیلی کے خواہاں ہیں اور لگ رہا ہے کہ تبدیلی آ رہی ہے۔جاوید اختر کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان اختتام کی جانب گامزن ہے ہم انصاری سالسیٹر کے مشکور ہیں کہ انہوں نے افطار پارٹی پر مدعو کیا۔افطاری پارٹی میں سالسیٹر شاہد،راجہ شہزاد،شعیب تاج محمد الیاس گوندل ،محمد سعید، نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید نے شرکت کی۔صاحبزادہ سید مجاہد حسین شاہ نے عالم اسلام اور پاکستان کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر