مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیری نژاد ممبران برطانوی پارلیمنٹ نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں:راجہ نجابت حسین
اولڈہم:برطانیہ میں روزگار کی تلاش میں ساٹھ کی دہائی میں آنے والی کشمیری نژاد برطانوی شہری سیاست کے میدان میں قومی اور مقامی سطح پر نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اور مسئلہ کشمیر جیسے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے کے لیے برطانیہ سے اس بارے کلیدی کردار ادا کرنے پر زور دے رہے ہیں۔جمعوں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کئی سال سے تحریک آزادی کشمیر کے لیے سرگرم عمل ہے ۔تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے وفد کی قیادت میں مئیر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان اور مئیر آف اولڈہم کونسلر جاوید اقبال بھٹی سے ملاقات کر کے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ ان کے کشمیری نژاد ہونے پر فخر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ بھر میں کشمیری نژاد مقامی و قومی سطح پر ممبران برطانوی پارلیمنٹ نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔جمعوں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کر رہی ہے اور کشمیری نوجوانوں،خواتین کو ترغیب دیتے ہیں کہ وہ برطانیہ کی سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔مئیر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان نے کہا کہبحثیت کشمیری نژاد مسئلہ کشمیر میرے دل کے زیادہ قریب ہے۔ہم سب کو مل کر مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کے لیے کام کرنا چاہیے تاکہ کشمیری قوم کو آزادی مل سکے۔اولڈہم کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال بھٹی نے کہا کہ ہمیں کشمیری ہونے پر فخر ہےاور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی مسئلہ کشمیر بارے خدمات قابل ستائش ہیں۔ کونسلر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ برطانوی سیاست میں کشمیری کمیونٹی کو سرگرم کردار ادا کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔مسئلہ کشمیر انسانی بنیادی حقوق کا ہے حل ہونا چاہیے۔ عالمی طاقتوں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی انسانیت سوز کاروائیاوں کا نوٹس لینا چاہیے۔آزاد کشمیر سے برطانیہ کے مطالعاتی دورے پر آئ سینئر کشمیری صحافی شمیم اشرف کا کہنا تھا کہمسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی نہ ملنے کی وجہ پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی ہے۔۔سینئیر صحافی شمیم اشرف بھارت مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ فوج کی وجہ سے کشمیریوں پر جو ظلم وستم کر رہا ہے ظلم کی انتہا ہے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان کو خارجہ پالیسی مضبوط کرنا ہو گی تاکہ مسئلہ کشمیر پر ٹھوس موقف اپنایا جا سکے۔ ملاقات کے لیے آنے والے وفد میں سردار عبد الرحمان خان ، محمد اعظم ،محمد یوسف بھٹی، شمیم اشرف ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس، بیگم انوار الحق اور رجاسب شامل تھے۔۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر