مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و دعا
اولڈہم:برطانیہ بھر میں مسلمان ماہ رمضان کی فیوض و برکات سمیٹنے کے لیے مساجد کا رخ کیے ہوئے ہیں۔گریٹر مانچسٹر کے ٹاؤن اولڈہم کی نگینہ جامع مسجد میں ہر سال 29 ویں تراویح کے بعد مرحومین کے ایصال ثواب اور عیدالفطر سے پہلے تحفہ دینے کے لیے قرآن خوانی اور دعا کی جاتی ہے اور نماز عید الفطر کی پہلی جماعت علی الصبح 5.15 پر ادا کی جاتی ہے نگینہ جامع مسجد اولڈہم کو اعزاز حاصل ہے۔قرآن خوانی کے موقع پر آزاد کشمیر ڈگری کالج راولاکوٹ کے پرنسپل اور شاہ ہمدان فاؤنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر عبد القدوس کا کہنا تھا کہ نگینہ جامع مسجد میں ماہ رمضان کی آخری تراویح کے بعد قرآن خوانی خوش آئند بات ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل قرآن خوانی میں بھرپور حصہ لیتی ہے اور نوجوانوں کے جذبہ سے لگتا ہے کہ مستقبل میں وہ مذہب سے لگاؤ رکھیں گےاور دین اسلام سے گہری وابستگی کا مطلب انتہا پسندی نہیں ہے جو دین سے وابستہ ہوگا وہ انسانیت کے لیے کام کرے گا اور دوسرے کا درد محسوس کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہعیدالفطر کے موقع پر عیسائی برادری کو تحائف دینے چاہئیں کیونکہ ہمارے پیارے نبیحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر مذاہب کو خوشیوں میں شریک کرنے کا درس دیا ہے۔مسجد کے امام مولانا قاری خادم حسین چشتی کا کہنا تھا کہ نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں 29 ویں تراویح کی ادائیگی کے بعد قرآن خوانی کا سلسلہ برطانیہ میں سب سے پہلے ہم نے شروع کیا ہے جو ہر سال ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ عید سے پہلے مرحومین کے لیے سب سے افضل تحفہ قرآن خوانی اور دعا ہے۔قاری خادم حسین چشتی کا کہنا تھا کہ نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں عید الفطر کی پہلی جماعت علی الصبح 5.15پر ہوگی برطانیہ میں یہ سلسلہ بھی ہم نے شروع کیا ہےقرآن خوانی کے موقع پر مقامی اور دوردراز سے لوگوں نے شرکت کر کے اپنے مرحومین اور امت مسلمہ کے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعا کی۔ نوجوان راجہ عرفان نے تمام حاضرین کو سحری بھی کروائی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر