مقبول خبریں
پاکستانی ہائی کمیشن برطانیہ کے زیر انتظام پاکستانی و کشمیری نژاد لوکل کونسلرز کا چوتھا سالانہ کنونشن
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کیلئے عید الفطر اوپن ہائوس کا اہتمام
مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کی جانب سے شامی تارکین وطن کیلئے خوراک کا کانوائے روانہ کر نے کی تقریب
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک
محبوبہ مفتی کی حکومت ختم، صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کر دیا
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
مسئلہ کشمیر پرقوم کا نکتہ نظر اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل
وصال و ہجر کا قصہ بہت پرانا ہے
پکچرگیلری
Advertisement
تحریکی عہدیدار اب یورپی اور برطانوی پارلیمنٹ کے علاوہ اقوام متحدہ میں بھی جائیں گے
مانچسٹر (خصوصی رپورٹ: فیاض بشیر) بھارتی مظالم میں تیزی اور مقبوضہ کشمیر میں شہادتوں کے حوالے سے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت نے اپنی مہم کا اعلان کردیا ہے، جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل20جون کو یورپی پارلیمنٹ اور26جون کو برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں حالیہ شہادتوں کے بارے میں سیمینار منعقد کرے گی جبکہ23جون کو برمنگھم اور30جون کو لیڈز میں نو منتخب کونسلروں اور ممبران پارلیمنٹ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا،اگلے تین ماہ کیلئے تحریکی سر گرمیوں کے بارے میں منظوری جبکہ اگست اور ستمبر میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے دوروں کا پروگرام ترتیب دیا گیا،یورپی ممبر پارلیمنٹ واجد خان اور برطانوی ممبر پارلیمنٹ فیصل رشید کی طرف سے معاونت کی یقین دہانی جبکہ نارتھ آف انگلینڈ میں کونسلروں کے کنونشن اور یوم شہدائے کشمیر کی تقریب کو بھی کامیاب کرانے کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا،مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت کی نمائندہ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فضہ نیازی کا تحریکی عہدیداروں کو مسئلہ کشمیر کو برطانیہ اور یورپ میں بھرپور انداز میں اجاگر کرنے پر خراج تحسین،تحریکی خواتین کی طرف سے کونسلر یاسمین ڈار نے مستقبل کے پروگراموں پر بریفنگ دی،جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ کے عہدیداروں کا ایک خصوصی اجلاس مانچسٹر میں منعقد ہوا جس کی صدارت تحریک کے سربراہ راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ اس موقع پر میاں فیصل رشید ایم پی،واجد خان ایم ای پی،ڈپٹی لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر عابد چوہان اور پاکستانی قونصلیٹ سے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فضہ نیازی نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ تحریکی رہنمائوں میں سردار عبدالرحمان خان،محمد اعظم،کونسلر یاسمین ڈار،امجد حسین مغل،ہیری بوٹا،روبینہ خان،فرزانہ افضل،کومل خان،پامیلا اشرف،نعمانہ کنول،عزرا قاضی،بشریٰ خان اور کونسلر ماجد ڈار نے شریک ہو کر اپنی اپنی آرا سے آگاہ کیا اور اس بات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کی ٹیم نے محدود وسائل کے باوجود برطانیہ اور یورپ میں کشمیری عوام کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے مقامی اور قومی انتخابات کے علاوہ گزشتہ چند ماہ میں موثر لابی کی گئی جس کا نتیجہ مثبت انداز میں سامنے آ رہا ہے اور اگلے چند مہینوں میں جہاں ہم پر ریجن میں تقریبات منعقد کر رہے ہیں بلکہ برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں قائم فرینڈز آف کشمیر گروپوں کے عہدیداروں سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں جو ہماری تنظیم کے ساتھ مل کر نہ صرف کشمیر پر کانفرنس منعقد کروا رہے ہیں بلکہ دونوں ایوانوں سے ممبران پارلیمنٹ پاکستان،بھارت اور کشمیر کے دونوں اطراف کا بھی دورہ کریں گے جبکہ برطانوی پارلیمنٹ میں قائم کشمیر گروپ کے انسانی حقوق پر انکوائری بھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور چوتھی بحث بھی جلد متوقع ہے،راجہ نجابت حسین نے اپنی طرف سے اور تنظیم کے علاوہ پوری کشمیری قوم کی طرف سے تمام کشمیری دوست ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریکی عہدیدار اب یورپی اور برطانوی پارلیمنٹ کے علاوہ یورپ کے دیگر دارالحکومتوں سمیت اقوام متحدہ میں بھی جائیں گے اس موقع پر یورپی ممبر پارلیمنٹ واجد خان نے کہا کہ وہ تحریک کے کشمیر سیمینار میں20جون کو شریک ہوں گے اور اپنی انسانی حقوق کی پارلیمنٹری کمیٹی میں بھی مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے جبکہ مستقبل قریب میں آزاد کشمیر اور پاکستان کا بھی دورہ کریں گے،میاں فیصل رشید ایم پی نے کہا برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر دوست ارکان کا اضافہ ہو رہا ہے اور ایسے ایسے ممبران پارلیمنٹ بھی مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کر رہے ہیں جن کے حلقوں میں کشمیریوں کی کوئی آبادی نہیں،انہوں نے تحریکی عہدیداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تحریک کی سرگرمیوں میں خواتین کی موجودگی خوش آئند ہے،کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فضہ نیازی نے حکومت پاکستان کی پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے کشمیری عوام کی جدو جہد آزادی کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق قرار دیا۔