مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نوجوانوں کی دین اسلام سے مکمل آگاہی میں ہماری بہتری ہے:پیر ابو احمد مقصود مدنی
مانچسٹر:ادارہ نورالاسلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی یورپ و برطانیہ کا تبلیغی مطالعاتی اور مشاہداتی دو ماہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد فرانس کے شہر پیرس سے واپس پاکستان روانہ ہو چکے ہیں۔روانگی سے قبل بذریعہ ٹیلیفون بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران جہاں مختلف موضوعات پر نوجوانوں نسل کو دین اسلام کے زریں اصولوں کے عین مطابق زندگی گزارنے کا درس دیا وہاں والدین کو بھی اپنی ذمہ داریوں بارے آگاہی دی نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں مستقبل میں انہوں نے دین اسلام کی تبلیغ کرنی ہے اس لیے ان کی دین اسلام سے مکمل آگاہی ہی میں ہماری بہتری ہے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ دورے کے دوران مریدین، قریبی رفقاء، دوست احباب نے جس شفقت و محبت کے ساتھ سلوک روا رکھا قابل ستائش اور ہمیشہ دل میں نقش رہے گا اس وقت میرا پاکستان جانا انتہائی ضروری تھا لیکن بہت جلد دوبارہ تمام احباب سے ملاقات ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ ادارہ نورالاسلام فیصل کے نئے منصوبہ جات پر کام جاری ہے سب سے پہلے تمام دوست احباب کو دعوت ہے کہ جب بھی ازخود یا پھر کوئ قریبی تعلق دار پاکستان تشریف لائے تو وہ ادارہ نورالاسلام فیصل آباد جو کہ غریب، یتیم اور نادار بلخصوص بچیوں اور بچوں کی دینی و دنیاوی تعلیم کے لیے خدمات سر انجام دے رہا ہے ضرور آکر اپنی آنکھوں سے تمام سرگرمیوں اور ادارے کا مکمل جائزہ لیں تاکہ آگاہی ہو سکے کہ واقعتاً وہاں دین و دنیا کی تعلیم دے کر مستقبل کے معماروں کی صحیح تربیت ہو رہی ہے۔ تمام افراد کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ سفر خیر و عافیت کے ساتھ گزرنے کے لیے دلی دعا کی درخواست بھی کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر