مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سوپ کچن کے اورگنائزر محمد شیراز کی طرف سے نابینا افراد،معذور،اور مہاجرین کو افطار ڈنر
راچڈیل :سوپ کچن کے اورگنائزر محمد شیراز،نسیم بی بی اور انکی ٹیم نے راچڈیلین کمیونیٹیز کے نابیناؤں افراد،معذور،اور مہاجرین کو افطار ڈنر دیا۔اس موقع پر مئیر راچڈیل محمد زمان کی آمد اور محمد شیراز وسوپ کچن کی ٹیم نےشاندار استقبال کیا۔مئیر محمد زمان نے سوپ کچن کے اورگنائزر و انکی پوری ٹیم کو بے گھر افراد،نابیناوں،معذور و مہاجرین کو افطار ڈنر دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔خدمت انسانیت کو ماہ رمضان سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ دراصل روزہ افطار کروانا اور بلخصوص ضرورت مندوں کو کھانا کھلانا ہی درحقیقت خدمتِ خلق ھے جو خداوند عالم کو بہت پسند ھے۔محمد شیراز اور بی بی نسیم نے کہا کہ ہم خدمت انسانیت پچھلے کئی برسوں سے کرتے چلے آ رہے ہیں اس خدمت کے کام میں ہمیں دلی سکون میسر ھے اور ایسے انسان جو معذور و بے گھر ھیں انکی خدمت کرنا ہمارا مشن ھے۔ہمارا مذہب اسلام بھی خدمت انسانیت و محبت و اخوت و ھمدردی کا سبق دیتا ھے جو ہمیں مرتے دم تک کرتے رہنا چاہیے۔اللہ رب العزت سے دعا ھے ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے آمین اور جب تک ہم زندہ ھیں ہمیں ہمت و استقامت دے تاکہ ہم مزید خدمت خلق کر سکیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر