مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دشمن کا کوئی وار اسکی گھٹیا سوچ کے مطابق کارگر ثابت نہیں ہورہا ،قوم کو اتفاق کی اشد ضرورت ہے!
بری ... وطن عزیز پاکستان کا وجوددشمن کی نظر میں بری طرح سےکھٹک رہا ہےکبھی امریکہ یہاں طالبان لیڈر مار دیتا ہے تو کبھی شیعہ یا سنی مسلک میں سے کسی کو نشانہ بنا دیا جاتا ہے ہر دو صورتوں میں سختی، نقصان اور کشیدگی کا سامنا پاکستان کو ہی کرنا پڑتا ہے۔ موجودہ صورتحال ہمارے لئے تو تکلیف دہ ہے مگر دشمن کیلئے زیادہ تکلیف دہ اس لئے ہے کہ اس کا کوئی وار اسکی گھٹیا سوچ کے مطابق کارگر ثابت نہیں ہورہا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنمائوں نے راجہ ارشد غازی کی رہائش گاہ پر ایک نشست میں کیا جسکا اہتمام برطانیہ کے دورے پر آئے سابق سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کے اعزاز میں کیا گیا تھا۔ ممبر اسمبلی راجہ نصیر احمد اور برطانیہ میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر زبیر اقبال کیانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شاہ غلام قادر نے کہاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ شرکا محفل نے اس امر پر اتفاق کیا کہ بھارتی افواج کشمیریوں کی پرامن تحریک آزادی کو ختم نہیں کر سکتی۔ آزادی کے حصول کیلئے کشمیریوں کو یکجا ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ آزاد کشمیر میں پی پی کی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی تاہم پاکستان میں بلدیاتی الیکشن کے بعد چوہدری مجید حکومت کو مجبوراً آزاد کشمیر میں بھی انتخابات کا اعلان کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ جس انداز سے لڑا وہ قابل تحسین ہے۔