مقبول خبریں
چوہدری مطلوب کی رہائشگاہ پر جشن عیدمیلادالنبیؐ کی محفل ،نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
نواز علی کی رہائش گاہ پرحضرت غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانیؒ کے سالانہ عرس پرمحفل کا انعقاد
مرغی آنڈے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
لندن (رپورٹ: عمران ظہور راجہ) مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اووسیز ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ کے بانی خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے جامعہ غوثیہ لوٹن میں سالانہ یوم حیدر کرار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولیٰ علی شیر خدا تاریخی انسانی میں وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں یہ اعزاز شرف حاصل ہے جو اللہ کے پاک گھر کعبہ اللہ میں پیدا ہوئے یعنی جن کی ولادت کعبہ اللہ میں ہوئی اور جن کی شہادت مسجد میں ہوئی،جناب مولیٰ علی کے بارے میں رسول اللہ نے فرمایا کہ میں علم کا شہر اور علی اس کا دروازہ ہیں،سرکار مدینہ نے اپنی پیاری بیٹی جنتی عورتوں کی سردار ملکہ فردوس فاطمہ الزہراہ کا نکاح کرتے وقت ارشاد فرمایا کہ میں نے مردوں میں سے بہترین مرد کے ساتھ آپ کا نکاح کیا ہے،مولیٰ علی وہ عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے رسول کریم کے آواز پر سب سے پہلے لبیک کہ کر اسلام قبول کر کے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی،ہجرت کی رات بستر رسول پر لیٹ کر نہ صرف حکم رسول کی تعمیل کی بلکہ محبت رسول،وفاداری،جانثاری کی ایسی تاریخ ساز تاریخ رقم کی جو صرف مولیٰ علی ہی کا شیوہ ہے،مولانا چشتی نے کہا کہ حضرت علی شیر خدا کے فضائل قرآن و حدیث اور تاریخ اسلام کا روشن باب ہیں جو کسی اور کے حصے میں نہیں آئے،حضرت علی شیر خدا رسول اکرم کے سیرت و کردار کی عملی تفسیر تھے،وہ علم و عمل،جرات و شجاعت تقویٰ و طہارت،عبادت میں اپنی مثال آپ تھے،آقا کریم نے آپ ہی کہ بارے میں ارشاد فرمایا کہ علی دنیا او آخرت میں میرا بھائی ہے یہ اعزاز اور بندہ نوازی صرف اور صرف مولیٰ علی کے مقدر اور نصیب میں آئی ہے،یوم حیدر کرار کے موقع پر پاکستان کی قومی اسمبلی اور ایوان صدر کے قاری زینت القرا صاحبزادہ نجم مصطفیٰ نے تلاوت قرآن پیش کی،جن دیگر نے اظہار خیال کیا ان میں مولانا قاضی عبدالرشید چشتی،مولانا قاری محمد کامران،کونسلر محمد ریاض بٹ،حاجی عبدالرشید،حاجی چوہدری عبدالغفور،محبوب خان چشتی۔ملک محمد اکرم خان،صاحبزادہ قاضی ضیا المصطفیٰ،راجہ محمد ریاض،ڈاکٹر ذوالفقار احمد،محمد آصف،محمد کبیر بٹ،راجہ مظفر اقبال،صاحبزادہ قاضی،سراج المرتضیٰ ،ملک خلیفہ محمد افضل قادری و دیگر شامل ہیں،قاضی تنزیل الرحمان،سید جواد حسین شاہ آخر میں بارگاہ رسالت مآب میں درود و سلام پیش کیا گیا جبکہ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے مسلم امہ کیلئے اجتماعی دعا کی۔