مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
غزہ کی پٹی میں یوم القدس پر بھی مظاہرے جاری، 191 فلسطینی زخمی
لاہور: غزہ کی پٹی میں اسرائیلی مخالف مظاہرے جاری،، جمعتہ الوداع کے موقع پر صیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک سو اکانوے فلسطینی زخمی ہوگئے، دنیا بھر میں یوم القدس کی مناسبت سے مظاہرے کیے گئے، مسجد الاقصیٰ میں بندشوں اور قدغنوں کے باوجود لاکھوں فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کیا۔جمعتہ الوداع کے دن صبح ہی صبح غزہ کی پٹی میں رہنے والے فلسطینی اسرائیلی سرحد کا رخ کر رہے تھے جہاں 30 مارچ سے تسلسل کے ساتھ اسرائیل کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ صیہونی فوج نے حسب معمول، آنسو گیس کے شیلز اور گولیوں سے فلسطینیوں کا استقبال کیا۔ براہ راست گولی لگنے سے سینکڑوں فلسطینی اسپتال پہنچ گئے۔ مغربی کنارے میں سخت بندشوں اور قدغنوں کے باوجود،، لاکھوں افراد مسجد الاقصی پہنچ گئے جہاں جمعتہ الوداع کی نماز ادا کی گئی۔ دوسری جانب فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایران سمت دنیا بھر میں یوم القدس منایا گیا، تہران میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے جو مرگ بر امریکہ اور مرگ بر اسرائیل کے نعرے لگاتے رہے۔