مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
نگران وزیرِاعظم ناصر الملک کے زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا پہلا اجلاس
اسلام آباد:نگران وزیرِاعظم ناصر الملک کے زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال اور فنانشل ٹاسک فورس کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔نگران وزیرِاعظم ناصر الملک کے زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، خارجہ، داخلہ، خزانہ اور اطلاعات کے وزراء نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ خزانہ نے ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے شرکا کو بریفنگ دی۔وزیرِ خزانہ شمشاد اختر نے شرکا کو بتایا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پوری کرنے کیلئے انتظامی اور قانونی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ پاکستان کے اقدامات سے ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ کو آگاہ کیا جائے گا۔ سلامتی کمیٹی نے عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے سے متعلق پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف اور دیگر عالمی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ وزیرِاعظم ناصر الملک نے امریکی نائب صدر کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو پر شرکا کو اعتماد میں لیا۔