مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راچڈیل لا ایسوسی ایشن کا سالانہ عشائیہ،قانون سمیت اہم شعبوں سے وابستہ پروفیشنلز کی شرکت
مانچسٹر ... راچڈیل لا ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب ہوئی جس میں قانون کے شعبے سے وابستہ خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میزبانی کے فرائض ایسوسی ایشن کے پہلے ایشیائی صدر کا اعزاز رکھنے والے بیرسٹر امجد ملک نے ادا کئے، تقریب کے مہمان خصوصی میئرراچڈیل پیٹر رش تھےجبکہ مہمانوں میں برطانیہ میں پہلے مسلم کیو سی بیرسٹر صبغت اللہ قادری، نارتھ ویسٹ کراؤن پراسیکیوشن سروس کے چیف پراسیکیوٹر نذیر افضل ،سجاد کریم ایم ای پی، سابق صدور لوکس ولکاکس سامبینی وری‘ پیٹر ٹیلر‘آئن مارن، اور اعزازی سیکرٹری راجر ایڈنگسٹن شامل تھے۔ بیرسر امجد ملک نے قانونی امداد میں فقدان ، معیشت کی بدحالی اور آئی ٹی انقلاب کے بعد سے پیشہ کو درپیش چیلنجوں اور ان سے نمٹنے کے لیئے لائحہ عمل پر رو شنی ڈالی اور کہا کہ قانون کے شعبہ میں بھی تحقیق بڑے معنی رکھتی ہے ٹیکنالوجی کی جدید دنیا نے اس تحقیق کو قانونی ماہرین کیلئے بہت آسان بنا دیا ہے۔ سجاد کریم ایم ای پی نے یورپین پارلیمنٹ میں نارتھ ویسٹ کے نمائندے کی حیثیت سے اپنے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نیلسن کی ایک نوجوان وکیل اور ابھر کر سامنے آنے والی اقتصادی قوتوں مثلاً چین سے گلوبل اکنامی کو درپیش چیلنج پر بھی اپنے تجربات بیان کئے۔ چیف پراسیکیوٹر نذیر افضل نے اپنے کردار ، سیکس گینگ کیسز، کراؤن پراسیکیوشن سروس کی ترجیحات اور پراسیکیوشن سیکٹر میں کام کرنے والے اقلیتی وکلاء کو درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی۔ سجاد کریم نے یورپین پارلیمنٹ میں نارتھ ویسٹ کے نمائندے کی حیثیت سے اپنے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نیلسن کے ایک نوجوان وکیل کے طور پر سامنے آنے والی اقتصادی قوتوں مثلاً چین سے گلوبل اکنامی کو درپیش چیلنج پر بھی اپنے تجربات بیان کئے۔ اعزازی سیکرٹری راجر ایڈنگٹن کو مقامی سوسائٹی کی25سالہ خدمات کی اعتراف میں ایوارڈپیش کیا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں راچڈیل کےمئیر پیٹررش نے پیش کیا ۔ نظامت کے فرائض محسن منظور نے ادا کئے، تقریب میں قونصلر جنرل احسان اللہ باٹھ،سردار قادری، طاہر انصاری، کبیر احمد، عثمان راشد، ادریس محمد، طاہر رفیق، محسن ملک، شبانہ نازی، عظیم ملک، بیرسٹر احمد ندیم، جارج براؤن، گوہا پٹیل، کورن ٹمسن، سجاد میاں، غلام رسول، شہزاد الیاس گوندل، محمد رفیق اور دیگر پروفیشنلز کے علاوہ اے پی ایل کے بیرسٹر ز ‘ سولیسٹرز ‘ اور راچڈل لا ءسوسائٹی کے سابق صدر و دیگر معززین نے شرکت کی۔