مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتیوں کو دہشتگرد دکھانے پر پریانکا چوپڑا شدید تنقید کی زد میں
ممبئی:بالی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا اپنے امریکی شو ’کوائینٹیکو‘ کے باعث صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں خوب مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں،تاہم اب اس شو کی ایک قسط کے باعث اداکارہ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا اس وقت اپنے شو کے تیسرے اور آخری سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،جن کی ایک کے بعد ایک قسط نشر کی جارہی ہے،تاہم مداح حال ہی میں نشر کی گئی ایک قسط کے باعث پریانکا سے کافی ناراض دکھائی دیے،اس قسط میں چند بھارتی کرداروں کو امریکا کے ایک شہر میں حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے دکھایا گیا،جو اپنے حملے کا ذمہ دار بعدازاں پاکستان کو ٹہھرانے کا منصوبہ بھی کررہے ہیں۔شو میں دکھایا گیا کہ اداکارہ اپنی ایف بی آئی ٹیم کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو ناکام بنا دیتی ہیں۔اس قسط کے نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی مداحوں نے پریانکا چوپڑا پر اس طرح کے شو میں کام کرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس حوالے سے بھارتی مداحوں کا کہنا تھا کہ تو کیا بھارت ایک دہشتگرد ریاست ہے؟،وہ پیسوں کی خاطر اپنے ملک کو بھی نیچا دکھانے کی کوشش کررہی ہیں،پریانکا چوپڑا نے اس طرح کے شو میں کام کرنے سے قبل کچھ سوچا ہی نہیں۔واضح رہے کہ ’کوائینٹیکو‘ کا پہلا سیزن 2015 میں نشر ہوا، جس کے بعد اب تک اس کے 3سیزنز سامنے آچکے ہیں۔اس شو کے لیے بولی وڈ اداکارہ کو دو مرتبہ پیپلز چوائس ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔