مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار اور قمر شیخ کی بی کلاس پر فیصلہ محفوظ
کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے ملزم راؤ انوار اور قمر شیخ کی بی کلاس پر فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ راؤ انوار کی درخواست ضمانت پر عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل بھی طلب کر لیے۔8 سال سے زائد ایس ایس پی ملیر رہنے والے با اثر سابق افسر ہائی پروفائل کیس کی سماعت کیلئے جب بھی عدالت آتے ہیں، ٹھاٹھ باٹھ ہی کچھ الگ ہوتی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران مخالف وکیل نے معاملہ اٹھایا تو عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دیگر مقدمات میں بھی سیاسی رہنما ہتھکڑیوں کے بغیر پیش ہوتے رہے ہیں، وسیم اختر، رؤف صدیقی، ڈاکٹر عاصم بھی بغیر ہتھکڑیوں کے پیش ہوتے رہے۔سماعت سے پہلے راؤ انوار بکتر بند گاڑی سے اترتے ہی کورٹ جانے کے بجائے اپنے وکلا کے پاس چلے گئے۔ کورٹ لانے والے پولیس افسرادھر ادھر آوازیں لگاتے رہے مگر راؤ انوارنے توجہ نہ دی۔ نقیب اللہ قتل کیس میں عدالت نے جیل رولزبک کی عدم موجودگی کے باعث بی کلاس کا فیصلہ موخر کر دیا۔ عدالت نے راؤ انوار کے وکیل کو جیل رولزکی بک پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت 9 جون تک ملتوی کردی۔