مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو مقامی سیاستدانوں اور عوام تک پہنچانے کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے
لندن (خصوصی رپورٹ: عدیل خان) برٹش کشمیری اور پاکستانی سیاست سے بالا تر ہو کر تحریک آزادی کشمیر کو سفارتی محاذ پر اجاگر کریں،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو مقامی سیاستدانوں اور عوام تک پہنچانے کیلئے میڈیا اور خواتین کے علاوہ کونسلرز بھی اپنا کردار ادا کریں،برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر دوست ارکان کی موثر تعداد ہے جنہیں متحرک کرنے اور دیگر سینکڑوں ممبران کو بھی کشمیریوں کا ہمنوا بنایا جائے،لندن میں بسنے والے کشمیری اور پاکستانی پاکستان اور ریاست جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی اور مسئلہ کشمیر کیلئے قومی سفیر ہیں،لندن کی ممتاز کاروباری شخصیت راجہ اعجاز محمود کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی میں جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے عہدیداروں،پاکستان ہائوس کے ڈائریکٹر جنرل رانا اطہر جاوید،سیاسی و سماجی رہنمائوں اور خواتین کی بھرپور شرکت،تحریک کے سربراہ راجہ نجابت حسین کی طرف سے خواتین اور میڈیا کو مستقبل کے پروگراموں میں تعاون کی اپیل جبکہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شعبہ خواتین کی صدر سمیرا شاہد راجہ،کونسلر یاسمین ڈار اور شاہدہ جرال اور دیگر خواتین نے جولائی کے دوسرے ہفتے میں برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کانفرنس میں خواتین کی بھرپور شرکت کی یقین دہانی جبکہ برطانیہ میں قائم کونسلرز اور میئرز فورم کے چیئرمین کونسلر لیاقت علی کی طرف سے نارتھ آف انگلینڈ میں کونسلروں اور مقامی سیاستدانوں سے رابطوں میں تعاون کی بھرپور کوششیں کرنے کا عزم، کونسلر جوہر خان نے لندن میں خصوصی نشست آرگنائز کرنے اور کشمیر پیٹریاٹک فرنٹ کے عہدیداروں چوہدری جاوید اقبال اور چوہدری شبیر رٹوی کی طرف سے مستقبل میں تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ مل کر کام کرنے اور کشمیریوں کو مزید منظم کرنے میں تعاون کا عندیہ دیا،بارکنگ کے سابق میئر اور گلوبل سپریم کونسل آف پاکستان اور کشمیر کے صدر راجہ سکندر خان کی طرف سے راجہ اعجاز محمود کی کمیونٹی کو مشترکہ پلیٹ فارم پر لانے کے کاوشوں کا خیر مقدم،کشمیری نوجوان ظفر احمد قریشی نے تحریکی رہنمائوں اور خواتین کے علاوہ کونسلروں کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھرپور نمائندگی پر شکریہ ادا کیا،مہمان خصوصی رانا اطہر جاوید نے شرکا کو پاکستان ہائوس کی سرگرمیوں اور انکی تنظیم کے زیر اہتمام گزشتہ ماہ اسلام آباد میں کی جانیوالی عالمی کشمیر کانفرنس اور اپنے مستقبل کے پروگراموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ بھارت جس انداز میں مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کا قتل عام کر رہا ہے اور عالمی برادری خاموشی سے دیکھ رہی ہے برطانیہ اور یورپ میں بسنے والے لاکھوں کشمیری اور پاکستانی منظم انداز میں اسے عالمی اداروں میں پہنچانے کا کردار ادا کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ بھارت یہ ظلم بند کروانے پر مجبور ہو،انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ تمام پاکستانی اور کشمیری اپنی اپنی تنظیموں کا تشخص برقرار رکھتے ہوئے مشترکہ مقاصد کیلئے آرگنائز پروگراموں میں شریک ہوں اور اپنے اپنے ہمدرد سیاستدانوں کو بھی ان میں شامل کریں،انہوں نے تمام تنظیموں کے عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کیا جن کی مشترکہ کاوشوں سے برطانوی اور یورپی ایوانوں میں مسئلہ کشمیر زندہ ہے،اس موقع پر راجہ اعجاز محمود نے تمام شرکائ کا شکریہ ادا کیا جو انکی دعوت پر اکٹھے ہوئے اور ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کرنے کا تہیہ کیا ہے۔