مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
معاہدہ ختم کیا گیا تو یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھا دینگے :آیت اللہ علی خامنہ ای
تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر عالمی طاقتوں سے 2015 میں ہوا جوہری معاہدہ ختم کیا گیا تو ایران یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھا دے گا۔ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ انہوں نے اپنے جوہری توانائی کے ادارے کو حکم دیا ہے کہ وہ یورینیم افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تیار رہیں، انہوں نے یورپی ممالک کو بھی خبردار کیا کہ ایران امریکی پابندیوں کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے کوئی دباؤ برداشت نہیں کرے گا۔دوسری جانب سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کے بارے میں آج اقوام متحدہ کے جوہری ادارے آئی اے ای اے کو مطلع کر دے گا۔