مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
2018 کے الیکشن منصفانہ ہوئے تو عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بن جائیں گے
مانچسٹر (خصوصی رپورٹ: فیاض بشیر) مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں عمران خان لورز گروپ کے زیر اہتمام افطاری پارٹی کا اہتمام جسمیں مختلف مکتبہ فکر کے افراد کے ساتھ تحریک انصاف برطانیہ کے ممبران اور عہدیداران نے شرکت کی۔عمران خان لورز گروپ برطانیہ و یورپ کے چئیرمن آصف رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کہ نگران وزیراعظم سابق چیف جسٹس ناصر الملک سے درخواست ہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات 2013 کی طرح نہیں ہونے چاہئیں جسمیں تمام سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگایا تھا ان کا مذید کہنا تھا کہ اگر 2018 کے الیکشن منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ہوئے تو عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بن جائیں گے پھر ملک میں خوشحالی آئے گی،دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو گا ۔روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریحام خان نے اس وقت کتاب شائع کر کے بہت بڑی سازش کی ہے تاکہ عوام کے اندر عمران خان بارے نفعرت پیدا کی جا سکے اس کے پیچھے مسلم لیگ ن کا ہاتھ ہے۔وویمن گروپ کی صدر روبینہ اقبال کا کہنا تھا ہم ریحام خان کی کتاب کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔تحریک انصاف پاکستان بھر سے الیکشن جیتے گی ۔ہم بیرون ممالک بسنے والوں کی تمام تر ہمدردیاں اور اخلاقی مدد تحریک انصاف کے ساتھ یے۔ راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر محمد زمان کا کہنا تھا رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ ہمیں ایک ساتھ مل جل کر اتحاد و اتفاق سے آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائےڈپٹی لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر عابد چوہان کا کہنا تھا کہ ایسی افطار پارٹی میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد شریک ہوتے ہیں ایسے پروگرام کا انعقاد ضروری ہے۔اولڈہم کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال بھٹی کا کہنا تھا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور خوشی کی بات ہے کہ تمام عمر کی خواتین و مرد حضرات افطاری میں شریک ہیں۔ممتاز عالم دین مولانا شاہجہان مدنی نے کہا کہ افطار پارٹی کا انعقاد اظہار یکجہتی کا ذریعہ ہیںاس سے ہماری آنے والی نسل کو عصر حاضر کے پاکستان،کشمیر،اور دنیا کے حالات سے باخبر کرنا ہے۔ اس تقریب میں عبدالخالق دتے وال نے بھی اظہار خیال کیا۔افطار پارٹی میں تحریک انصاف برطانیہ کی انتہائی متحرک خاتون شہناز صدیق ، عمران خان لورز گروپ کے سینیئر نائب صدر بلال گجر،فنانس سیکرٹری خواجہ نعمان بٹ سینیئر نائب صدر عمران خان لورز گروپ مہر محمد آزاد،روبینہ اقبال صدر وویمن ونگ،انفارمیشن سیکرٹری صومی خان،کو آرڈینیٹر محمد زبیر کے علاوہ کمیونٹی کی خواتین و مرد حضرات کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔