مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اقوام متحدہ اور ریڈکراس کی اپیل پرآفت زدہ فلپائن کیلئے برطانیہ کامذید 30ملین پائونڈز امداد کا اعلان
لندن ... برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی "ڈیفڈ" کی جانب سے اقوام متحدہ اور عالمی ریڈکراس کی اپیل پر برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے فلپائن کے آفت زدگان کیلئے مزید تیس ملین پائونڈز کی امداد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس امداد سے فلپائن کے پانچ لاکھ متاثرین طوفان مستفید ہو سکیں گے۔ فلپائن میں تباہی مچانے والے طاقتور ترین سمندری طوفان ہائیان کو گزرے آٹھ روز بعد امدادی کارکن بعض دورافتادہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ برطانیہ نے اپنے فضائی بیڑے سے ایک سی١٣٠ طیارہ بھی امدادی کاروائیوں میں معاونت کیلئے متاثرہ علاقوں میں بھجوایا ہے۔ فلپائن کےسمندری طوفان سے ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جب کہ ہفتہ کو اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق تقریباً 20 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے تھے۔ برطانیہ کیطرف سے امداد جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیفڈ کی وزیر جسٹن گریننگ نے کہا کہ برطانیہ پہلے ہی بساط کے مطابق آفت زدہ فلپائن کی مدد میں پیش پیش تھا لیکن برطانوی عوام کی طرف سے بیس ملین کا یہ پیکج مصیبت میں گھرے افراد کے بہت کام آئے گا۔ اقوام متحدہ کے مطابق سرکاری طور پر اب بھی 1179 افراد لاپتہ ہیں۔ جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کیونکہ جیسے جیسے امدادی کارکن ملبے ہٹا رہے ہیں وہاں سے لاشیں برآمد ہو رہی ہیں۔