مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ وحید لہری کی رہائش گاہ پر افطار پارٹی
آشٹن انڈر لائن:رمضان المبارک کے بابرکت ماہ کا دوسرا عشرہ مغفرت تیزی سے گزر رہا ہے ۔برطانیہ بھر میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی اس مقدس ماہ کی فیوض و برکات کو سمیٹنے کے لیے پہل کے جذبہ کو مدنظر رکھ کر تواتر سے افطار پارٹی کا انعقاد کر رہی ہے۔مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینیئر نائب صدر راجہ وحید لہری کی رہائش گاہ پر ایک پر تتلف افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جسمیں میں سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور افطار پارٹی میں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات زیر موضوع رہے ۔اس موقع پر میزبان راجہ وحید لہری کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی ماہ رمضان میں افطار پارٹی کا اہتمام کرتی ہے اور باہمی اتحاد و اتفاق پیدا ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماہ رمضان کا برطانیہ میں بسنے والی غیر مسلم کمیونٹی بھی احترام کرتی ہے اور ماہ رمضان میں دینی درس ،عبادات اور قرآن مجید کی تلاوت عام ہوتی ہے رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ سب رمضان المبارک میں افطاری کرواتے رہیں۔اس موقع پر پاکستان میں جاری احتساب اور عام انتخابات بارے کونسلر عتیق الرحمن کا کہنا تھا کہ احتساب معاشرے کی بقا کے لیے ضروری ہے لیکن احتساب منصفانہ، سب کا ہونا چاہیے اگر کسی مخصوص گروپ و جماعتِ کا احتساب ہو تو اس سے احتسابی عمل پر شکوک وشبہات پیدا ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عام انتخابات میں عوام کو بلا خوف و دباؤ اپنے حقیقی نمائندے منتخب کرنے کا موقع دیا جائے تاکہ اس سے ایک ایسی حکومت معرضِ وجود میں آئے جو عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتی ہو۔بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ناصر الملک کا نگران وزیراعظم پاکستان منتخب ہونا خوش آئند بات ہے وہ اچھی شہرت کے حامل قانون دان ہیں ان کا کہنا تھا کہپاکستان اور جمہوریت کی بقاء کے لئے الیکشن کا تسلسل ضروری ہے اور الیکشن بروقت ہونے چاہئیں تمام فریقین اس بات پر متفق ہیں سیاستدانوں کا احتساب عوام کرتی ہے افطار پارٹی میں نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید۔ چوہدری ذوالفقار علی،راجہ نوید مجید لہری،راجہ یوسف عزیز ، راجہ شاہداقبال، راجہ سہیل حمید،چوہدری اصغر علی،چوہدری طاہر علی،راجہ پرویز،راجہ غلام ربانی،چوہدری وسیم شوکت،راجہ طارق،راجہ ذیشان عزیز،کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر