مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
رمضان کا بابرکت ماہ ہمیں باہمی اتحاد و اتفاق اور مذاہب کا احترام سکھاتا ہے:سجاد کریم
نیلسن :رمضان کریم کا بابرکت ماہ ہمارے لیے باعث رحمت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نے مقامی ریسٹورنٹ میں بین المذاہب کتب اعزاز میں رکھی گئی انکی طرف سے رکھی گئی ایک افطار پارٹی کے موقع پر کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان کریم کا بابرکت ماہ ہمیں باہمی اتحاد و اتفاق ،تقوی، اور دوسرے مذاہب کا احترام کرنا بھی سکھاتا ہے۔برطانوی سیاست بارے ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اس وقت تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے بریگزیٹ کی وجہ سے مشکلات ہیں ہم سب کو دعا کرنی چاہیے کہ ہمارے سیاستدانوں اور حکومت کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے کیونکہ اس سے برطانیہ اور ہماری نوجوان نسل کا مستقبل وابستہ ہے۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم ایک ایماندار،سچےکھرےاور محنت و لگن سے کام کرنے والے ہیں ہمیں ان کی زندگی اور سیاسی زندگی سے نوجوان نسل کو آگاہ کرنا چاہیے۔پاکستان بارے ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی وجہ سے اقتصادی طور پر اہمیت اختیار کر گیا ہے۔بیرون ممالک خصوصاً برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری نژاد برطانوی کاروباری شخصیات کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے سنہری مواقع موجود ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری مادر وطن کا نام روشن کر رہے ہیں اور افطار پارٹی میں مختلف مذاہب کے افراد کی شرکت اس بات کی عکاسی ہے کہ وہ کسطرح دوسری کمیونٹیز کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان کریم کا بابرکت ماہ ہمیں ضرورت مندوں کی ضروریات کی یاد بھی دلاتا ہے اس ماہ ہمیں زیادہ سے زیادہ صدقات و خیرات دینے چاہیے ۔اس موقع پر بیرسٹر محمد ضیاء چوہدری کا کہنا تھا کہ کہ ماہ رمضان ہمیں برداشت۔صبروتحمل ایثار و قربانی کا جذبہ سکھاتا ہے۔ عبادت کا مطلب خدمت ہے ہمیں نماز کی ادائیگی کے ساتھ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے بھی عبادت کرنی چاہیے۔ہونہار خادم حسین انور نے بھی رمضان کی اہمیت وفضیلت پر روشنی ڈالی ۔افطار پارٹی میں سیاسی سماجی کاروباری کمیونٹی اور مذہبی شخصیات اور دیگر مذاہب کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نے افطار میں شریک حاضرین کا دلی شکریہ ادا کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر