مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تصدق حسین مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جے کے نیپ برطانیہ کا اجلاس
اولڈہم :اولڈہم کے مقامی ہال میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کا ایک اہم اجلاس تصدق حسین مرحوم کی یاد اور پاکستان و بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جاری فائرنگ پر سیز فائر کی خواہش پر اظہار بارے ہوا۔ اجلاس میں تصدق حسین مرحوم کی قومی آزادی غیر طبقاتی سماج اور عالمی امن کے لیے جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس بات کا عزم کیا گیا کہ اپنے عظیم ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی راہنما شوکت مقبول بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی جانب سے سیز فائر لائن پر عملدرآمد خوش آئند بات ہے اس پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیز فائر لائن پر فائرنگ سے جمعوں و کشمیر کی لوگوں کا معاشی طور پر نقصان ہوتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن صرف سیاسی گفت و شنید سے حل کیا جا سکتا ہے۔پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کو کشمیری قوم کی امنگوں کے مطابق حل کریں اور مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل خطہ کے امن کی ضمانت ہے اور اس سے ترقی کے دروازے کھلیں گے۔ سردار امجد اشرف کس کہنا تھا کہ تقریب اور افطار پارٹی کے انعقاد کا مقصد کشمیری سپوت تصدق حسین عرف کرنل کی کشمیر اور پسے ہوئے طبقات کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی ممالک مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے آر اور پار جاں بحق زخمی ہونے اور مالی نقصان بارے غیر جانبدار انہ تحقیقات کروائیں۔محمود کشمیری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کا اطلاق جلد ہونا چاہیے۔جب تک مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوتا پاکستان اور ہندوستان ترقی نہیں کر سکتے۔ سیز فائر لائن کے دونوں اطراف کے لوگوں کو نقل وحرکت کرنے کی اجازت دیں۔شاہد محمود کشمیری اور ندیم اسلم کا کہنا تھا کہ خطہ کشمیر کے اندر غلام قوم ظلم کی چکی میں پس رہی ہے اسے اسکا پیدائشی حق دیا جائے تاکہ کشمیری قوم اپنے مستقبل کا تعین اپنی مرضی سے کر سکیں۔ اجلاس سے واجد ایوب ، سلیم یاس، پیر اعجاز شاہ ، عرفان میر، شاہد سردار ،شفیق انقلابی، نثار احمد، فاروق احمد، نے بھی اظہار خیال کیا۔ مہمانوں کے لیے افطاری کا پرتکلف انتظام بھی کیا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر