مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ٹکٹ صرف پارٹی کے وفاداروں کیلئے،انتخابات میں تاخیر کرانیوالوں کا محاسبہ ہوگا، نواز شریف
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس اختتام پذیر، انتخابات میں تاخیر کے خواہشمند عناصر کے آگے ڈٹ جانے پر اتفاق، نوازشریف کہتے ہیں ٹکٹ صرف پارٹی کے وفاداروں کو ہی ملے گا۔لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس ہوا، جس کی صدارت پارٹی صدر شہبازشریف نے کی۔ اجلاس میں میاں نواز شریف، راجہ ظفرالحق سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ انتخابات میں تاخیر کرنے یا کرانے والوں کا ڈٹ کر محاسبہ کیا جائے گا۔شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ پارٹی امیدواروں کا فیصلہ مکمل میرٹ اور پارٹی وفاداری کی بنیاد پر ہوگا۔ انتخابات میں ایک منٹ کی بھی تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔ مقررہ وقت پر انتخابات جمہوریت کیلئے ضروری ہیں۔ عالمی جریدوں میں آنے والے تجزیوں سے کوئی خطرہ نہیں۔اس موقع پر پارٹی صدر شہبازشریف نے کہا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر گئے ان کا حساب ووٹر خود کر لیں گے۔ پوری جماعت کا صرف ایک بیانیہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو کوئی سازش توڑ نہیں سکی، ہمارا ووٹر قائم ہے۔پارلیمانی بورڈ نے مریم اورنگزیب کو پارٹی ترجمان مقرر کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہو گی کہ پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کے مؤقف کو عوام تک پہنچاؤں۔ پارلیمانی بورڈ کا دوسرا اجلاس پیر کو لاہور میں ہوگا۔