مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شکیرا فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف آواز بن گئیں، اسرائیل میں پرفارم کرنے سے انکار
کولمبیا: کولمبیا کی بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارا شکیرا نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔اسرائیل کا فلسطینی شہریوں پر جہاں ظلم وستم جاری ہے وہاں دنیا بھر میں سخت مذمت بھی کی جا رہی ہے، معروف گلوکارہ شکیرا بھی احتجاج کرنے والوں میں شامل ہو گئیں، لبنانی نژاد کولمبیا کی بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے تل ابیب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔شکیرا کا کہنا ہےکہ وہ اسرائیل میں پرفارم نہیں کریں گی تا کہ ان کا نام غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظالم سے منسوب نہ ہوجائے۔ شکیرا 2003 سے اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر ہے۔ اس منصب کا اخلاقی تقاضا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی پامالی اور نسلی تعصب کے خلاف جد وجہد کرے۔