مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امن و آشتی کیلئے اسلام کو وہ حیثیت حاصل ہے جو کسی بھی مذہب کو نہیں: پیر ابومقصود مدنی
آشٹن انڈر لائن:آشٹن کی کاروباری،سماجی و کمیونٹی شخصیت امجد حسین کی رہائشگاہ پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔اس میں ادارہ نورالاسلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر پیر محمد مقصود مدنی نے امن و سلامتی بارے بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سنت اور بتائے ہوئے احکامات پر عمل کریں گے تو نہ ہی دہشتگردی ہو گی نہ ہی عالم اقوام میں بے امنی ہو گی حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنے سے ہی تمام مسائل کا حل ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بے شک اللہ کے یہاں اسلام ہی دین یے۔دین تو بہت سارے ہیں لیکن اسلام کو بنیادی حیثیت حاصل ہے جو کسی بھی مذہب کو نہیں ملی۔اسلام کے لغوی معنی سلامتی ،امن،سکون اور چادر میں ڈھانپنا ہے۔رب العزت کے دو نام رحمان و رحیم جنکے اندر بھی امن و سلامتی کا واضح پیغام ملتا ہے۔جس پیغمبر نے ہمیں اسلام کی پہچان کروائی وہ بھی سارے جہانوں کے لیے رحمت بن کر آئے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جس کتاب یعنی قرآن مجید کو لائے وہ بھی رحمت اور امن والی ہے ۔مسلمان جس طرف منہ کر کے سجدہ کرتے ہیں وہ قبلہ بھی امن والا ہے ۔ہمیں امن،محبت، باہمی اتحاد و اتفاق کا پیغام عام کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں نوجوان نسل کو امن پسندی ،صلح جوئ اور دوسروں کے مذاہب کا احترام کرنے بارے بتانا چاہیے۔افطار پارٹی میں حاجی محمد اشفاق وارثی،حاجی عبدالقیوم، حاجی ظفر ،محمد ندیم ارشاد، چوہدری مطلوب حسین،چوہدری صنوبر ، حاجی عثمان، حاجی چوہدری لال ،ظفر، تیمور، محمد حسین عثمان فرزند مدنی،عدنان حسین،ندیم ،مشتاق وارثی، چوہدری محمد عارف،ثاقب راجہ، اعتزاز احسن نے بھی شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر