مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اسلامیہ فاؤنڈیشن اولڈہم نے المدینہ مسجد واٹرلو سٹریٹ میں محفل ذکر کا انعقاد
اولڈہم :اسلامیہ فاؤنڈیشن اولڈہم نے المدینہ مسجد واٹرلو سٹریٹ میں محفل ذکر کا انعقاد کیا جس میں شیخ خواجہ صوفی محمد اصغر نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحثیت مسلمان ہمیں ہر وقت رب العالمین کو یاد رکھنا چاہئیے اور اسلامی اقدار کو اپنانا چاہیے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں ہر وقت مخلوق خدا کے لیے سوچنا چاہیے اور دکھی انسانیت کی خدمت کے ساتھ دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمان مشکل میں ہیں مدد کرنی چاہیے۔ہمیں نوجوان نسل کے لیے زیادہ فکرمند ہونا چاہیے اور نوجوان نسل کو رمضان المبارک کی اہمیت وفضیلت بارے بتانا چاہیے۔ہمیں غربا و مساکین کا ہر لحاظ سے خیال رکھنا چاہئے اور انکی مدد کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان کریم میں نوافل ادا کرنے سے فرضوں کا ثواب ملتا ہے۔دین اسلام بارے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پیار ومحبت ،اخلاق ، باہمی یگانگت کا درس دیتا ہے اور رمضان کریم میں مل بیٹھ کر محفل ذکر کا انعقاد کرنا باعث ثواب ہے اور نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات سے آگاہی ہے۔اس موقع پر حضرت صوفی مشتاق حسین کا کہنا تھا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ ہم نے ایمان والوں پر روزے فرض کیے جسطرح پہلی قوموں پر تھے ان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان ہمیں برداشت صبر کرنے اور رواداری کا درس دیتا ہے اور رب العالمین نے ماہ رمضان میں ایک نیکی کا ثواب 700نیکیوں کے برابر کر دیا ہے اور جہاں رمضان کریم میں تلاوت قرآن پاک ،عبادت کثرت سے کرنے کا زیادہ ثواب ہے وہیں غربا کا بھی خیال رکھنا چاہئے ۔اس موقع پر عابد علی اور صوفی محمد اشرف نے کہا کہ شیخ خواجہ صوفی محمد اصغر نوجوانوں کو اسلام کی آگاہی دیتے ہیں یہ ہمارے لیے باعث رحمت ہیں رب کریم انکا سایہ ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھیں۔محفل ذکر میں بزرگوں کے علاوہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر