مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
یوکے اسلامک مشن راچڈیل کی مدینہ مسجد میں بین الکمیونٹی کیساتھ افطار ڈنر کا انعقاد
راچڈیل:یو کے اسلامک مشن راچڈیل کی مدینہ مسجد میں بین الکمیونٹی نے افطاری ایک ساتھ کرکے دنیا میں انسانیت کی تقسیم کرنے والوں کو یہ پیغام دیا ہےکہ مسلمان امن پسند،ملنسار،مہمان نواز ہی نہیں بلکہ انسانیت کیلئے محبت کا جذبہ رکھنے والے انسان ہیں مدینہ مسجد میں مسلمانوں اور غیر مسلمانوں نےکثیر تعداد میں شرکت کی یوکے اسلامک مشن کی مساجد میں برطانیہ بھر میں(رمضان کا مزہ)کے حوالے سے مسلم وغیر مسلم کو افطاری پر دعوت دی گئی تھی افطار دعوت کے رمضان کا مزہ کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری محمد امن نے اپنی خوبصورت آواز سے کیا،محمد سرور کو نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا شرف حاصل ہوا قاری محمد امن نے اسلام کیا ہے اس پر مختصر تعارفی دستاویزی فلم دکھائی اور اس بارے بیان کیا۔ صدر مشن سکندر مرزا نے یوکے اسلامک مشن کی برطانیہ اور دنیا بھر میں انسانیت کی خدمات پر روشنی ڈالی اور ماہ رمضان کی افادیت پر مختصر خطاب کیا ممبر پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ،میئر راچڈیل محمد زمان،ڈپٹی لیڈر آف کونسل عدالت علی،نے اپنے خطاب میں مدینہ مسجد کی تمام کمیونیٹیز کو افطار پر مسجد میں ایک ساتھ دعوت دینے پر اور انسانیت کی خدمات کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا راچڈیل کے کونسلر سلطان علی، ہیڈ آف سٹاف ممبر پارلیمنٹ کونسلر پروفیسر افتخار احمد، شکیل احمد،کونسلر پروفیسر وزیر شاہ،کیبنٹ ممبر مس جینٹ،مسٹر پیٹر، شوکت علی،حافظ مدثر،امتیاز احمد، راچڈیل کونسل آف مساجد کے ممبران،محمد شاہد،چوھدری ارشد،ذفیر احمد،و دیگران مسلم وغیر مسلم علاقے بھر کے افراد نے شرکت کی جبکہ منتظمین میں امام وخطیب مسجد مولانا عبد الحکیم،مولانا عبدالرشید،ناظم برانچ اشرف ضیاء،سیکرٹری جنرل محمد افصل شریف، میڈیا کوآرڈینیٹر خالد چوہدری، رانا احسن،یوتھ اورگنائزرز عامر ضیاء،نبیل طارق، سعد رشید،محمد کلیم شامل تھےآخر میں امام مولانا عبد الحکیم نے منتظمین کیطرف سے افطار کی دعوت پر آئے ہوئے تمام مہمانان گرامی و میڈیا حضرات کا شکریہ ادا کیا اور امت مسلمہ و ملک برطانیہ وکشمیر وپاکستان کی سلامتی کیلئے دعائیں بالخصوص کشمیر، فلسطین،روھنگین کے مظلوم مسلمانوں کی عزت و جان و سلامتی کی حفاظت کیلئے دعا مانگی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر