مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بریڈ فورڈ کی امام بارگاہ حسینیہ اور حسینیہ اسلامک مشن میں یوم عاشور کے پرامن جلسے اور جلوس
بریڈ فورڈ ... ویسٹ یارکشائر میں مجالس عزا کے بڑے پروگرام بریڈ فورڈ کی دو بڑی امام بارگاہوں امام بارگاہ حسینیہ اور حسینیہ اسلامک مشن میں ہوئے۔ یوم عاشور کا مرکزی جلوس بھی حسینیہ اسلامک مشن سے نکالا گیا اور آل سینٹن روڈ، لیسٹریج لین اور گریٹ مارٹن روڈ سمیت اپنے مقرر راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔ صبح دس بجے حضرت عباس علمدار کے علم اور ذوالجناح کے ساتھ برآمد ہونے والے جلوس سے قبل علامہ جاوید عابد عابدی نے نواسہ رسول کی عظیم قربان کا ذکر کرتے ہوئے ان واقعات کو بیان کیا جو اس روز میدان کربلا میں پیش آئے۔ حضرت عباس کے علم کے سایہ میں نکلنے والے جلوس کی قیادت علامہ جاوید عابد عابدی، علامہ منور حسین غدیری اور علامہ حسین وتو کے ساتھ ساتھ دونوں امام بارگاہوں کے منتظمین کر رہے تھے جبکہ حسینیہ اسلامک مشن کے لیاقت قریشی، مرید حسین قریشی، ثمر شاہ اور عاشق قریشی تمام راستہ جلوس کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے ماتم کرنے کی تاکید کرتے رہے۔ پاکستان سے خصوصی طورپرآئے ذاکرین اہل بیت نے اپنے اپنے خطبات میں نواسہ رسول امام عالی مقام اورشہدائے کربلا کے مصائب والم کے بارے میں روشنی ڈالی اور امت مسلمہ کودور حاضر کی یزیدیت کے خلاف متحدہوکرڈٹ جانے کاپیغام دیا۔ شام کے سائے گہرے ہوتے ہی مجلس شام غریباں برپا ہوئی جس میں عزاداروں نے اپنے آنسوؤں، ہچکیوں کے ساتھ حضرت زینب اور حضرت سکینہ کو پرسہ دیا۔