مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عنایت علی اور محمد فیاض عنایت کو بہترین ریفری ہونے کے اعزاز میں گولڈ میڈل
مانچسٹر: امیچور مارشل آرٹس پاکستان کے صدر عنائت اللہ اور محمد فیاض عنائت اللہ کو بطورِ بہترین ریفری ھونے کے اعزاز میں گولڈ میڈلز دیئے گئے۔جبکہ امیچور مارشل آرٹس پاکستان سے انکے ساتھ عزیز میر،عاطف جلیل،مھین عنائت اللہ،متین عاصم نے شیفیلڈ اسپورٹس کمپلیکس میں ھونے والے مقابلوں میں شرکت کی اور 65 کلو گرام میں متین عاصم نے اپنے حریف کو گرانے کے بعد گولڈ میڈل اپنے نام کیا- برطانیہ کی نیشنل مارشل آرٹس کراٹے ٹیم نے متین عاصم کو اپنی 12 رکنی ٹیم میں شامل کر ھے یہ 12 رکنی ٹیم 12 جون 2018ء کو اسکاٹ لینڈ میں ھونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گئی۔مھین عنائت اللہ کو بہترین کارکردگی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔امیچور مارشل آرٹس پاکستان کی ٹیم دو ہفتوں کی ٹریننگ کے بعد 12 جون 2018ء کو اسکاٹ لینڈ میں ھونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کر کے ایک بار پھر گولڈ میڈلز کیساتھ اپنے پیارے وطن پاکستان کا نام روشن کرے گی۔امیچور مارشل آرٹس پاکستان کے صدر و انٹرنیشنل ایوارڈز یافتہ گولڈ میڈلسٹ کا کہنا تھا کہ میں پچھلے 15 سالوں سے پاکستان کی نمائندگی کر رہا ھوں اور میں نے دس ورلڈ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں ریفری کے فرائض سر انجام دئیے ھیں۔میں اپنے کھلاڑی متین عاصم کو گولڈ میڈل ملنے پر مبارکباد دیتا ھوں اور انکی برطانیہ کی 12 رکنی نیشنل ٹیم میں شمولیت کو بھی خوش آئیند قرار دیتا ھوں۔12 جون 2018ء کو ھونے والی ورلڈ چیمپئن شپ کے مقابلوں میری ٹیم کامیابی سے ھمکنار ھو کر اپنے وطن کا نام روشن کرے گی۔ میں بطورِ ریفری اپنے فرائض سر انجام دونگا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر