مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سماجی و مذہبی شخصیت حاجی محمد اشفاق وارثی کی رہائش گاہ پر افطار پارٹی کا اہتمام
آشٹن انڈر لائن:ام المومنین سیدتنا خاتون جنت حضرت خدیجتہ الکبریٰ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی وفادار، کفایت شعار زوجہ محترمہ تھیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام بیویاں پاک دامن ہیں اور ام المومنین حضرت خدیجہ جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ نے ہر مشکل وقت میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دیا۔ اس روح پرور بیان کو ادارہ نورالاسلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے مذہبی و سماجی شخصیت حاجی محمد اشفاق وارثی کی رہائش گاہ پر رکھی گئی افطار پارٹی کے موقع پر حضرت خدیجتہ الکبریٰ کی سیرت اور مرتبہ پر روح پرور بیان میں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حضرت خدیجتہ الکبری سے شادی کے بعد گھر پر غربا و مساکین کو کھانا کھلانے کے لیے تانا بندھا رہتا تھا ۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جتنی محبت حضرت خدیجتہ الکبری سے کی کسی اور کے حصے میں نہ آئ ۔ہمیں اپنی بیویوں سے ایسے ہی پیار کرنا چاہیے جیسے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ سے کی ہمیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی بیویوں سے محبت کا درس دینا چاہیے۔ افطار پارٹی میں حاجی ظفر اقبال،امجد حسین،محمد ندیم ارشاد، حاجی عبدالقیوم، شہباز حسن، عمران چوہدری،چوہدری مطلوب حسین، شبیر حسین، فیضان حسن محمد یاسر بھی شریک تھے ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر