مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نوازشریف کا صرف پارٹی قیادت کے وفاداروں کو ٹکٹ دینے کا اعلان
لاہور: ن لیگ چھوڑنے والوں کے حلقوں میں مضبوط امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ، نوازشریف کا صرف پارٹی قیادت کے وفاداروں کو ٹکٹ دینے کا اعلان، ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولہ طے کر لیا گیا۔لاہور میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات پرویز رشید، وزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ خان اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولہ طے کر لیا گیا اور ٹکٹ کے لیے پارٹی سے وفاداری اہم ترین اصول قرار دی گئی۔میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت سے وفاداروں کو ہی ٹکٹ ملے گا۔ لوٹوں کو سبق سکھانے کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کا ساتھ چھوڑ کر جانے والوں کے حلقوں میں مضبوط ترین امیدوار کھڑے کرنے اور پنجاب میں اکثریت بنانے کیلئے بھرپور انتخابی کوششیں کی جائیں گی۔