مقبول خبریں
جامع مسجد اولڈہم میں جشن عیدمیلادالنبیؐ کے حوالہ سے محفل کا انعقاد ،حامد سعید کاظمی و دیگر کی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سمندری طوفان میکونو سے عمان میں تباہی، 5 افراد جاں بحق ہوگئے
مسقط: طوفان سے سینکڑوں گھر زیر آب آ گئے، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، مختلف واقعات میں پانچ افراد ہلاک چالیس لاپتہ ہوگئے۔عمان میں سمندری طوفان میکونو کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ شہری علاقوں میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، سیلابی ریلے گاڑیاں، عمارتیں اور راستے میں آنے والی ہر شے کو بہا کر لے گئے۔ ساحلی پٹی پر موجود سینکڑوں گھر بھی زیر آب آ گئے۔ سمندر کا پانی رہائشی علاقوں میں آنے سے ہر طرف مچھلیاں بکھر گئیں۔ اس کے علاوہ ندی نالوں میں بہاؤ حد سے تجاوز کرنے کے باعث شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ دو دن سے طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔