مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
گریٹر مانچسٹر کے نوجوانوں کی تنظیم سمائل ایڈ کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا انعقاد
مانچسٹر: گریٹر مانچسٹر کے نوجوانوں کی تنظیم سمائل ایڈ گزشتہ کئی برسوں سے برطانیہ اور دیگر ممالک میں بچوں کی صحت، تعلیم اور دیگر کئی پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔ سمائل ایڈ کے مانچسٹر کےبے گھر افراد کے لیے کھانا، کپڑوں اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کرنے والے پراجیکٹس کو بھی بے حد پذیرائی ملی ہے۔ مانچسٹر میں منعقدہ سالانہ افطار ڈنر کے موقع پر سمائل ایڈ کے روح رواں ابوبکر سرور کا کہنا تھا کہ سمائل ایڈ کا مقصد انسانیت کی خدمت اور کمیونٹیز کے مابین نفرت ختم کرنا ہے۔ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کمیونٹی کوتوڑنے کی سازش ہیں جنھیں کامیاب نہیں ہونے دیں ہمارے معاشرے میں محبت کے فروغ کے لیے ایسی بین المذاہب تقاریب کا انعقاد ضروری ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا مسلم و پاکستانی کمیونٹی کے اہم اداروں کے سربراہوں اور ریپریزینٹیٹو کو مدعو کرنے کا مقصد یہ تھا کہ وہ کمیونٹی کو یہ باور کروا سکیں کہ پاکستانی و مسلم کمیونٹی نہ صرف برطانیہ کی معاشی خدمت کر رہی ہے بلکہ یہ برطانیہ کے حالیہ مشکل وقت میں بھی اس کے ساتھ ہے۔ قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی کا کہنا تھا کہ سمائل ایڈ کی جانب سے کمیونٹی کو جوڑنے کی یہ کاوش کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی۔ اس پروگرام کی وجہ سے مسلمانوں کے خلاف جو منفی پروپیگنڈاکیا جا رہا ہے اس کا مثبت جواب دینا اور دنیا کو بتانا کہ ہم مسلمان خاص کر نوجوان طبقہ ایسے انسان سوز واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور ہم نے سفید فام کمیونٹیز و دیگر کمیونٹیز کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ تقریب کے آرگنائزر شہباز سرور کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ تمام کمیونیٹز کو ایک چھت تلے جمع کریں اور امن کا پیغام دیں خوشی کی کہ نہ صرف سماجی، سیاسی، مذہبی، تنظیموں نے شرکت کی بلکہ گزشتہ برس کی طرح برطانیہ کے اہم اداروں نے بھی بھرپور شرکت کی جس میں برٹش آرمی، گریٹر مانچسٹر پولیس، سینٹ جونز ایمبولینس، فائر بریگیڈ سروس، برٹش سکائوٹس، برطانیہ کی چیئرٹی برناڈوز، ہوم لیس کا سرگرم ادارہ سینٹر پوائنٹ و دیگر شامل تھے۔ معروف یو ٹیوبر رحیم پردیسی جو اس تقریب کے مہمان خصوصی بھی تھے نے برطانیہ میں مقیم پاکستان نژاد برطانوی نوجوان بھائیوں کی اس کوشش اور کاوش کو سراہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام بھلائی کا مذہب ہے اور ہمیں ماہ رمضان میں نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ تقریب میں ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم، معروف برطانوی گلوکار ہنٹرز، ایکٹر اسد، ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر عابد چوہان، مئیر آف اولڈہم جاوید اقبال، واجد خان ایم ای پی، اینڈریو سٹیفنسن ایم پی،جان آرنلڈ بشپ آف سیلفورڈ ، برٹش آرمی کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل فل ہیریسن، اور رائل ائیر فورس کی جانب سے عامر خان نے خصوصی شرکت کی۔ شرکاء نے اس بین المذاہب تقریب کے انعقاد پر بیحد خوشی کا اظہار کیا جس سے امن محبت اور بھائی چارے کو فروغ ملے گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر