مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میاں نواز شریف نے ممبئی حملوں کا الزام لگا کر ملک سے غداری کی ہے:سید باسط شاہ مشوانی
اولڈہم :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پہلے لاہور میں پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر اقتدار میں آنے کے بعد گیارہ نقاطی ایجنڈہ دیا اور اب اقتدار میں آنے کے بعد پہلے 100دنوں میں اصلاحاتی پروگرام کا اعلان کیا ۔اس بارے تحریک انصاف برطانیہ کے جنرل سیکرٹری سید باسط شاہ مشوانی نے اپنے آفس اولڈہم ٹاؤن میں میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ممبئ حملوں میں پاکستان آرمی کے ملوث ہونے کا الزام لگا کر ملک سے غداری کی ہے ممبئی حملے کے وقت میاں نواز شریف وزیراعظم پاکستان تھے لہذا انہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔میاں نواز شریف اپنے آپ کو کرپشن کیسز سے بچانے ملک میں افراتفری پھیلا کر الیکشن ملتوی کروانا چاہتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں ہماری حکومت نےخیبرپختونخواہ منصوبہ بندی کے تحت درخت لگائے کے منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے خیبرپختونخواہ میں حکمرانی کو مضبوط بنانے کی وجہ سے ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز فراہم کرنے میں تاخیر ہوئ اس لیے کئ منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے۔خیبرپختونخواہ میں انتظامی امور میں پچھلے ساڑھے چار سال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے قائد عمران خان نے حکومت میں آنے کے بعد جو پہلے سو دن کا منصوبہ بنایا ہے وہ ہم خیبرپختونخواہ میں آزما چکے ہیں ۔کرپشن سے جو رقم باہر جاتی ہے اسے روک کر اور پرائیویٹ سیکٹرز کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے مکمل تعاون و مدد فراہم کر کے روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ ہماری معیشت کی زبوں حالی کرپشن اور بیرونی قرضوں کی وجہ سے ہے اور جب ان میں کمی واقع ہو گی اور کرپشن نہیں ہو گی غیر ملکی قرضوں سے جان چھوٹے گی تو پاکستان ترقی کرے گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر