مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مانچسٹر اورگردونواح میں یوم عاشور پورے مذہبی جوش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا !!
مانچسٹر ...امریکہ سے برطانیہ کے دورے پر آئے معروف شیعہ عالم دین مولانا سخاوت ناز سندر الوی نے یوم عاشور کے موقع پر لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن سے خصوصی ملاقات کی اور نارتھ ویسٹ میں شیعان حیدر کرار کے جلسوں اور جلوسوں کو مناسب ترین سہولیات فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا شمالی انگلستان کے طول و عرض میں یوم عاشور پورے مذہبی جوش و جذبہ اور یزیدیت کے خلاف احتجاج کے ساتھ منایا گیا۔ ٹریفک بند کرکے شرکائے جلوس کے لئے سہولتیں پیدا کی گیئں۔ پولیس کی قابل ذکر تعداد جلوسوں کے ساتھ رہی۔ جلوس جن جن راستوں سے گزرے وہاں سے گزرنے اور بسنے والے ایشیائیوں کے ساتھ ساتھ انگریزوں نے بھی کھڑے ہو کر انہیں دیکھا اور جذبہ کو سراہتے ہوئے کسی قدر حیرانگی کا اظہار بھی کیا۔ لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن نے تمام مسلمانوں کو تفرقہ بازی سے گریز کرنے اور باہمی اتحاد اور پوری انسانیت کی ترقی خوشحالی اور فلاح کے لئے اور امن عالم کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سیدنا امام حسین کی اپنائی ہوئی راہ حق پر چلنا چاہئے کیونکہ نواسہ رسول اپنے نا نا کے اسوہ حسنہ کی عملی تعبیر تھے۔ اس موقع پر یورپی پارلیمنٹ کے امیدوار کونسلر افضل خان نے کہا کہ ہمیں واقعے کربلا سے سبق حاصل کرنا چاہئے اور آپس میں کسی تفرقے میں نہیں پڑنا چاہیئے۔ دریں اثنا مختلف تقریبات میں علمائے کرام نے فلسفہ شہادت کا ذکر کرتے ہوئے حضرت امام حسین اور ساتھیوں کی لافانی قربانیوں کا تذکرہ کیا۔ مرکزی جامع مسجد وکٹوریہ پارک مانچسٹر میں نوجوان خطیب امام عاصم حسین یوم شہادت امام جن کے جلسہ کے موقع پر انھوں نے کہا کہ واقعے کربلا ہمیں سچائی صبر درگذر کی تعلیم دیتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو اپنے کردار گفتار و عمل میں جذبہ حسین پیدا کرنے پر زور دیا۔ قادریہ جیلانیہ جامع مسجد مانچسٹر اور تبلیغ الاسلام جامع مسجد میں چیف آرگنائزر مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ یورپ علامہ احمد نثار بیگ قادری نے کہا کہ حسینیت حقیقت ابدی ہے اور راہ حق و صداقت پر چلنے والوں کے لئے طریق اولیٰ ہے۔ امت مسلم راہ حسین اور جذبہ حسینیت کو اپنے اندر موجزن کرے۔ مسجد حسینیہ چیتھم ہل مانچسٹر میں بھی عزاردران حسین کا اجتماع ہوا جہاں پر امریکہ سے آئے ہوئے مہمان ڈاکٹر سخاوت ناز سندر الوی، مولانا عابد حسن رضوی اور مولانا اظہر حسین نقوی نے خطاب کیا۔