مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن کے زیر اہتمام عظمت رمضان المبارک پر تقریب کا انعقاد
راچڈیل :یو کے اسلامک مشن کی مدینہ مسجد راچڈیل کے زیر اہتمام عظمت رمضان المبارک پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی جناب استاد عابد علی خان تھے تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے قاری محمد امن نے کیا جبکہ نظامت کے فرائض محمد سعد رشید نے سر انجام دئیے خطیب اعظم استاد عابد علی خان نے اپنے مختصر خطاب میں نوجوانوں،مرد و خواتین سے عظمت رمضان المبارک و برکات رمضان پر لیکچر دیا حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے بحالت ایمان ثواب کی نیت سے رمضان المبارک کے روزے رکھے اس کے سابقہ گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں ایک اور حدیث مبارکہ میں فرمایا روزہ جہنم کی آگ سے ڈھال ہے جیسے تم میں سے کسی شخص کے پاس لڑائی کی ڈھال ہو حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا روزے اور قرآن کریم قیامت کے دن بندے کے لیے شفاعت کریں گئے میرے نوجوانوں،بہنوں اور بھائیوں اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے اور توبہ و استغفار کرنے کا وقت ہے وقت کا ضیاع کئے بغیر اپنے اللہ کو راضی کر کے اپنی عبادات کے ذریعے بخشش کروانے کے لمحات ہیں تقریب میں مدینہ مسجد کے امام و خطیب،مولانا عبدالحکیم و مولانا عبد الرشید، ناظم اشرف ضیاء،رانا محمد احسن،محمد افضل شریف،عامر ضیاء، ظہیر احسان،عمران احمد،نبیل طارق،خالد چوہدری،صفیر احمد،محمد سجاد و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی آخر میں مہمان گرامی جناب استاد عابد علی نے تمام امت مسلمہ کی سلامتی و حفاظت پرخصوصی دعائیں کیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر