مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان اور مئیریس نیریہ زمان، محمد شیراز چرچ کے چیف مہمان بن گئے
راچڈیل: میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان اور مئیریس نیریہ زمان، محمد شیراز پیرش چرچ آف راچڈیل کے چیف مہمانان بن گئے۔اتوار صبح گیارہ بجے پیریش چرچ کے ریونڈ مسٹر مارک کولن،چرچ وارڈن ائلن وائلڈ،پاول بولنگٹن،کوئر فلپ لوئ نے دیگر سٹاف آف چرچ کیساتھ مئیر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان،مئیرس نیریہ زمان اور محمد شیراز کا چرچ پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا۔پاریش چرچ آف راچڈیل مئیر کونسلر محمد زمان کو خصوصی دعوت پر چرچ میں مدعو کر کے نو منتخب مئیر اور تمام کمیونیٹیز کے لیے خصوصی دعائیں مانگنے کا اہتمام کرتا ھے۔ اور تمام کمیونیٹیز کیساتھ مل کر خوشیاں مناتا ھے۔ آج راچڈیل کے ممبر پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ،مانچسٹر سے چرچز کے ریونڈز، کونسلر ثمینہ ظہیر،شمشاد احمد، خالد چوہدری ، غلام رسول شہزاد،محمد امتیاز کے علاؤہ کرسچن کمیونٹی،جس میں برطانوی و ایشیئن کرسچن، افریقہ کرسچن کمیونٹی ومسلم کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مئیر کونسلر محمد زمان نے اپنے خطاب میں چرچ آف مانچسٹر کے ریونڈز اور پاریش چرچ آف راچڈیل کے ریونڈ مارک کولن و دیگر چرچ سٹاف کا والہانہ استقبال کرنے اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنے و دعوت پر شکریہ ادا کیاان کا مزید کہنا تھا کہ میں راچڈیل میں بسنے والی تمام کمیونیٹیز کا میئر ھوں میرے لیے ہر وہ شخص جو راچڈیل میں رھائش پذیر ہے قابل احترام ھےمیں سب کمیونیٹیز کے ساتھ مل کر کام کرونگا اور مجھے کمیونیٹیز کے تعاون کی ضرورت ھو گی۔ اپنا سارا وقت راچڈیل کمیونٹی کو دونگا۔سب کے مسائل سنوں گا اور انکو جلد حل کروانے کی کوشش کرونگا یہی میری اولین ترجیح ھو گی۔ مئیر کی تشریف آوری اور مئیر منتخب ھونے پر چرچ کیطرف سے میوزک کی دھن پر افریقن کرسچن و ایشیئن کرسچن نے استقبالیہ اشعار پڑھے،بعد ازاں ہر کسی نے مئیر و مئیریس کے ساتھ سلفیاں اور تصاویر بھی بنوائیں۔ آخر میں پاریش چرچ آف راچڈیل کیطرف سے وہاں موجود افراد کی خاطر تواضع چائے وغیرہ سے کی گئی تاہم مسلم کمیونٹی کی اکثریت روزے سے تھی ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر