مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وہ شخص بدبخت ہے جو ماہ رمضان میں اللہ کی بخشش سے محروم رہے: صدر یو کے اسلامک مشن
اولڈہم:یو کے اسلامک مشن کے صدر سکندر مرزا نے یو کے اسلامک مشن کے ممبران و برطانیہ کی مسلم کمیونیٹیز کو اپنے پیغام میں فرمایا کہ عظمت والے ماہ رمضان کی قدر کرو۔جس میں تم کو اللہ تعالیٰ نے اپنی مہمانی کیطرف دعوت دی ہے۔اور تمہیں صاحب کرامت قرار دیا ہے۔ اس مہینے میں تمہاری ہر سانس تسبیح کا ثواب رکھتی ہے،تمہارا سونا عبادت ہےاور تمھارے اعمال قبول ہوتے ہیں،دعائیں قبولیت کا درجہ رکھتی ہیں۔پس تم صدق دل سے اور خالص نیت کیساتھ گناہوں سے دوری اختیار کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے دعا کرو کہ وہ اس با برکت مہینے میں روزہ رکھنے قرآن پاک کی تلاوت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔وہ شخص بدبخت اور شقی ہے جو اس عظیم مہینہ میں اللہ کی بخشش سے محروم رہے۔اس مہینہ کی بھوک اور پیاس سے قیامت کی بھوک اور پیاس کو یاد کرو۔اپنے عزیز فقراء و محتاجوں کو صدقہ دو۔اپنے بزرگوں کا احترام کرو۔اپنے بچوں سے نوازش و مہربانی کیساتھ پیش آؤ۔اپنے خاندان والوں کیساتھ صلہ رحمی کرو۔اپنی زبانوں کو محفوظ رکھو اور نگاہوں کو محفوظ رکھو۔ ان چیزوں سے جن کو دیکھنا تمھارے لیے حلال نہیں۔یتیموں کیساتھ مہربانی کرو۔تاکہ تمہارے بعد لوگ تمہارے یتیم پر رحم کریں۔اپنے گناہوں سے توبہ کرو اور نمازوں کے وقت خداوند کریم کی بارگاہ میں دعا کے لیے اپنے ھاتھوں کو بلند کرو کیونکہ یہ دعا کی قبولیت کا بہترین وقت ھے۔خداوندکریم نماز کے وقت اپنے بندوں کیطرف رحمت کی نگاہ کرتا ھے۔اللہ رب العزت اپنی عزت کی قسم کھا کر کہتا ھے کہ میں اس مہینہ میں نماز گزاروں اور سجدہ کرنے والوں پر عذاب نہیں کرونگا۔لہذا میرے بہن بھائیوں اس عظمت والے مہینے کی قدر کو جانتے ھوئے۔اللہ کے ذکر و اذکار و کتاب اللہ (قرآن مجید) کو پڑھنے میں زیادہ وقت دیں۔اللہ کی بارگاہ میں اپنے لیے، اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔یہ وقت بہت قلیل ھے۔ اس وقت سے فائدہ اٹھائیں،توبہ و استغفار کریں۔اللہ رب العزت ہم سب پر اپنی رحمتیں و برکتیں نازل فرمائے اور ہمارے صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو بخش دے آمین۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر