مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حضرت محمدؐ نے جتنا اعلیٰ درجہ حضرت فاطمہؓ کو دیا کسی کے حصہ میں نہیں آیا: پیر ابو احمد مقصود مدنی
مانچسٹر:جس موضوع پر روشنی ڈالنے کی جسارت کر رہا ہوں یہ وہ موضوع سخن ہے جس کیلئے کسی کی مجال کہ وہ کچھ بیان کر سکے،تین رمضان المبارک سیدہ،طاہرہ،طیبہ خاتون جنت حضرت فاطمہؓ کے وصال کا دن ہے جن کیلئے ہمارے پیارے نبی کریم حضرت محمدؐ نے ارشاد فرمایا ہے کہ اے میری پاک شہزادی تجھ پر میرے والدین قربان اب اس سے بڑھ کر کائنات میں اور کیا رتبہ ہو سکتا ہے جس کے لئے ہمارے نبی کریمؐ نے اتنا بلند مقام عطا کیا ہو،آپؐ کا مزید فرمان ہے کہ فاطمہؓ میرے جگر کا ٹکڑا ہیں،حضرت محمدؐ نے جتنا اعلیٰ درجہ لخت جگر خاتون جنت حضرت فاطمہؓ کو دیا کسی کے حصہ میں نہیں آیا اسی لئے خاتون جنت کہلائیں،ایک مرتبہ حضرت محمدؐ مسجد نبوی میں تشریف فرما تھے صحابہ کرام حضرت صدیق،حضرت عثمان،حضرت عمر اور شیر خدا حضرت علی دیگر موجود تھے صحابہ کرام سے سوال کیا کہ بتائو سب سے بلند کردار کی عورت کون سی ہے،حضرت علی دبے قدموں اٹھ کر سیدھے سیدہ فاطمہ الزہرہ کی بارگاہ اقدس میں تشریف لے گئے اور پوچھا فاطمہ الزہرہ حضرت محمدؐ آپ کے والد محترم نے پوچھا ہے کہ کائنات میں بلند کردار عورت کونسی ہے تو حضرت فاطمہ الزہرہ نے جوال دیا اے خدا وند جا کر بتائو کہ سب سے با کردار عورت وہ ہے جس نے کسی نا محرم کا چہرہ نہ دیکھاہو اور نا محرم نے اسے نہ دیکھا ہو حضرت علیؓ جب واپس مسجد نبوی پہنچے تو آپؐ کی خدمت اقدس میں جواب پیش کیا آپؐ کی لخت جگر،خاتون جنت نے دیا ہے،حضرت محمدؐ نے فرمایا اللہ کے رسول کی بیٹی ہی یہ جواب دے سکتی ہے،اس روح پرور بیان کو ادارہ نور السلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے وصال حضرت فاطمۃالزہرہ کے حوالہ سے مریدین عالم اسلام کو دیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر