مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مانچسٹر ایرینا میں خود کش حملہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی یا دمیں دعائیہ تقریب
مانچسٹر:گزشتہ سال22مئی کو مانچسٹر ایرینا میں خود کش حملہ آور عابدی نے ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے بائیس معصوم افراد کی جان لی اور خود بھی جہنم واصل ہوا،اس ہولناک حادثے میں درجنوں افراد شدید زخمی ہوئے اس دن کی یاد کو منانے کیلئے مانچسٹر کھیتڈرل میں دعائیہ تقریب منعقد ہوگی جس میں ڈیوک آف کیمبرج اور برطانوی وزیر اعظم تھریسامے شرکت کریں گی اور اظہار یکجہتی کا اظہار کریں گی اس دن ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی،اس دعائیہ تقریب کوکھیتڈرل کے باہر بڑی سکرین لگائی جائے گی اور عوام کا جم غفیر دیکھے گا اس تقریب کو برطانیہ کے دوسرے شہروں میں بڑی سکرینز لگا کر اور ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا جائے گا،تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا،یاد رہے کہ مانچسٹر ایرینا میں حملہ رات دس بجکر دس منٹ پر ہوا تھا حملہ کے بعد مانچسٹر کے گھنٹہ گھر میں گھنٹیاں بجائی گئیں تھیں،اس سلسلے میں پہلی تقریب دوپہر2بجے سے3بجے تک ہو گی اور شام کو البرٹ اسکوائر میں ساڑھے سات بجے سے لے کر نو بجے تک مختلف تنظیموں کے تعاون سے کی جائے گی،سانحہ ایرینا میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں امریکی گلوکارہ ایرینا گریڈ کی آواز میں نغمے گائے جائیں گے اور ہلاک ہونے والوں کی یاد میں پھولوں کے گلدستے ایرینا کے اندر باہر اور البرٹ اسکوائر میں سجائے جائیں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر