مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یوکے اسلامک مشن کی مدینہ مسجد اور ابراہیم مسجد میں غیر مسلم کمیونٹی کو افطار پارٹی
برنلے/راچڈیل: مسجد ابراہیم یو کے اسلامک مشن برنلے میں مسلمانوں کیساتھ غیر مسلمانوں کی بڑی تعداد نے بھی افطاری کی۔ جس پر غیر مسلمز کمیونیٹیز نے یو کے اسلامک مشن کی اس دعوت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج مسلمانوں کی عبادت گاہ میں آکر مسلمانوں سے مل کر اور انکے ساتھ کھانا کھا کر بہت اچھا لگا نیز انکا کہنا تھا کہ ہمیں تب بہت اچھا لگا جب ہم نے سب کو نماز پڑھتے دیکھا۔یو کے اسلامک مشن مسجد ابراہیم کے ناظم و امام و خطیب کے علاؤہ تمام انتظامیہ کا انھوں نے دعوت افطار پر شکریہ ادا کیا۔ اسی طرح راچڈیل کی سماجی و کاروباری شخصیت محمد افضل شریف کیطرف سے مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن راچڈیل میں روزہ افطاری پر راچڈیل ٹاؤن کے چیئر اور سابق میئر آف راچڈیل کونسلر سلطان علی و کونسلر علی احمد کی خصوصی شرکت۔افطاری کا اہتمام کاروباری شخصیت محمد افضل شریف نے کیا اور علاقہ بھر کے روزہ داروں کو مدعو کیا۔ روزہ افطاری پر راچڈیل ٹاؤن سٹی کے چیئر کونسلر سلطان علی اور کونسلر علی احمد کے علاؤہ ناظم مدینہ مسجد اشرف ضیاء،صغیر احمد،محمد اکرم،خالد چوہدری،محمد سجاد،نبیل طارق،فہد رشید، و دیگران علاقے بھر کے روزہ داروں نے شرکت فرمائی۔امام و خطیب مدینہ مسجد ،مولانا عبدالحکیم و مولانا عبد الرشید نے مہمانان خصوصی کا تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور تمام امت مسلمہ کی خیر و برکت و عافیت و بھلائی کے لیے دعا فرمائی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر