مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اسلامک ریلیف رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرمشن کی جانب گامزن ہے:مقررین
لندن: اسلامک ریلیف دنیا بھر میں انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے گزشتہ 34 برسوں سے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تنظیم دنیا بھر میں رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر اپنے مشن کی جانب گامزن ہے۔ دنیا کے کسی خطے میں ناگہانی آفت کی صورت میں فوری ریسکیو کی فراہمی، خواک اور ادویات اور مظلوموں کی دادرسی کیلئے ہر وقت تیار اور کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار اہم مسلم شخصیات نے اسلامک ریلیف کے زیراہتمام استقبال رمضان تقریبات میں کیا جو لندن کے علاوہ گلاسگو اور کارڈف میں منعقد ہوئیں، چیریٹی کے یوکے ڈائریکٹر عمران مدن کا کہنا تھا کہ اسلام فلاح اور سلامتی کا دین ہے اور اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم مظلوم اور ضرورت مند افراد کی مدد کریں ان کا کہنا تھا کہ مسلمان دنیا بھر میں صدقہ و خیرات کرنے والی قوم ہے۔ اور خصوصاً رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جذبہ مزید بڑھ جاتا ہے انہوںنے مزید کہا کہ انسانیت کی خدمت کے مشن میں دیگر مذاہب کے لوگ بھی شریک ہیں جن میں عیسائی، یہودی،ہندو، سکھ اور دیگر شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مذاہب کے ساتھ ملکر کام کرنا اکیلے کام کرنے سے بہتر ہے۔ اس طرح نہ صرف زائد بلکہ بہتر نتائج بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مذہبی سکالرز طالب علم، اساتذہ، کاروباری شخصیات اور پارلیمنٹیرینز کے علاوہ زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ان کے ساتھ انسانیت کی فلاح میں تنظیم کے ساتھ موجود ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامور صحافی راغے عمر ے کہا کہ اسلامک ریلیف کی جانب سے کئے جانے والے منصوبے قابل ستائش ہیں ان کامیاب منصوبوں سے دنیا بھر میں کروڑوں کی تعداد میں نادار اور ضرورت مند افراد مستفید ہو رہے ہیں۔اس موقع پر شیخ حاتم ے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین، میانمبر، افغانستان، کینیا، صومالیہ میں اسلامک ریلیف کی جانب سے جاری منصوبے جن میں پینے کا صاف پانی، تعلیم، صحت قابل ستائش ہیں۔ ان کامیاب منصوبوں سے نہ صرف عوام کی زندگی میں بہتری آتی ہے جبکہ عوام کو روزگار کے مواقع بھی ملے ہیں۔ شرکاء نے کہا کہ میانمر میں لاکھوںکی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے جن کیلئے تنظیم نے 10 لاکھ پاؤنڈ سے زائد کی ڈونیشن کی۔ افغانستان میں لوگ جنگی حالات کی وجہ سے کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں بچے یتیم ہو رہے ہیں۔ خوراک، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی شدید قلت ہے اسلامک ریلیف ان کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے کینیا کا ذکر کرتے ہوئے شرکاء کو بتایا گیا کہ 2 لاکھ پاؤنڈ سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے وہاں سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور لائیو سٹاک انشورنس بھی متعارف کروائی گئی ہے اور پینے کا صاف پانی کی فراہمی بھی ممکن بنائی جارہی ہے شرکاء کو مزید بتایا گیا کہ بنگلہ دیش میں اس وقت 1/4 نوجوان افراد غیر تعلیم یافتہ ہیں۔ اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ تنظیم ان کیلئے بھی عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ تعلیم اور بہتر روزگار حاصل کرکے لوگ معاشرے کیلئے مفید ثابت ہوسکیں تقریب کے آخر میں حاضرین کو اسلامک ریلیف کی جانب سے انسانیت کی فلاح کے حوالے سے تکمیل شدہ اور جاری منصوبوں کی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔ (رپورٹ: مونا بیگ)