مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
راچڈیل کے ٹاؤن ہال میں راچڈیل کونسل کے مئیر کی حلف برداری تقریب کا انعقاد
راچڈیل: راچڈیل کونسل کے مئیر کی حلف برداری تقریب راچڈیل کے ٹاؤن ہال میں منعقد کی گئی۔حلف برداری تقریب میں موجودہ مئیر کا حلف اٹھانے والی شخصیت کے حکم پر محمد سرور اور انکے ساتھیوں نے میوزک کی دھن پر اپنی خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم"یثرب کے والی سارے نبی تیرے در کے سوالی پڑھ کر ماحول کو روح پرور بنا دیاکشمیری نثراد برٹش مسلم محمد زمان 1975ء میں برطانیہ ائے۔1856ء میں راچڈیل کے پہلے لارڈ مئیر مسٹر جون برائڈ منتخب ھوئے۔ 1856ء سے لیکر اب تک یعنی (2018ء) کشمیری و پاکستانی نثراد برٹش محمد زمان سمیت تین اشخاص اس ٹاؤن کے مئیر بنے ہیں۔یہ نہ صرف میئر راچڈیل کونسلر محمد زمان کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے بلکہ راچڈیل و برطانیہ بھر میں بسنے والی کشمیری و پاکستانی کمیونٹیز کمیونٹی کے لیے بھی باعث فخر ہے۔ ڈپٹی مئیر راچڈیل بیلی سری جبکہ میئرس مئیر کی صاحبزادی نیریہ زمان اور محمد شہزاد منتخب ہوئے ہیں۔ مئیر محمد زمان شاعر و مصنف اور ہمدردانہ و مثبت سوچ کے مالک ہیں۔یہ راچڈیل کمیونٹی میں نمایاں مقام رکھتے ہیںکیونکہ انکی طبیعت میں بھی مزاح پایا جاتا ہےاور لوگوں کے ساتھ قریبی رابظہ ہے راچڈیل کمیونیٹیز کے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔مئ 2017 سے لیکر 2018ء تک راچڈیل کے ڈپٹی مئیر تھے ۔اس دوران بھی انکو راچڈیل میں مختلف تقاریب میں شرکت کرنے کا موقع ملا ہر کسی کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے دیکھا گیا۔انکی شخصیت سے لوگ بہت متاثر ہیں۔ یہ ملنسار،خوش اخلاق،نرم دل ،عاجز و انکساری شخصیت کے حامل ہیں۔ یہ خوبی انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔اپنے وطن کشمیر و پاکستان کی دل میں محبت و درد رکھنے والے انسان ہیں۔انکی حلف برداری پر 300 افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔جس میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر مسٹر عامر آفتاب قریشی، ویلفیئر اتاشی آفیسر مسز فضہ نیازی،ممبر پارلیمنٹیرینز، ممبر یورپین پارلیمنٹیرینز،گریٹر مانچسٹر پولیس آفیسرز، سابق لارڈز مئیرز،سیاسی لیڈران و کونسلرز،سماجی و کاروباری شخصیات و کمیونیٹیز لیڈران کے علاؤہ مردو خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ممبر پارلیمنٹ راچڈیل ٹونی لائیڈ، لیڈر آف کونسل راچڈیل کونسلر عالم بریڈ،ڈپٹی لیڈر آف کونسل کونسلر عدالت علی،ڈپٹی مئیر اولڈھم جاوید اقبال بھٹی،سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن،گریٹر مانچسٹر پولیس آفیسر،مارک ڈوکٹ،کونسلر شکیل احمد،کونسلر اختر زمان بولٹن،ڈاکٹر محمد ھمایوں، گورنر بورڈ آف مانچسٹر یونیورسٹی محمد حبیب اللہ،ریٹائرڈ پولیس آفیسر کشمیری نثراد برٹش مسٹر ندیم میر،کونسلر پروفیسر افتخار احمد،کونسلر پروفیسر وزیر شاہ،کونسلر عاصم رشید،کونسلر رانا فیصل،کونسلر سلطان علی،کونسلر ثمینہ ظہیر،کونسلر علی احمد،کونسلر محمد اقبال بولٹن، کونسلر شوکت علی ، کونسلر محمد اقبال پنڈال، محمد زاھد،محمد پرویز ، افضل شریف، خالد چوہدری، ظہیر احسان،مولانا میر اعظم،حافظ عبدالمالک،محمد شفیق،چیئرمین راچڈیل کونسل آف مساجد طاہر محمود،صغیر احمد،فاروق قریشی،شمشاد احمد،غلام شہزاد، چوہدری محمد ارشد،محمد شاہد، حافظ مدثر،مولانا محمد اسحاق،حناجبیں، وہ دیگر شامل تقریب تھے۔منتخب لارڈ مئیر کونسلر محمد زمان کی شایان شان لیڈر آف کونسل عالم بریڈ،ڈپٹی لیڈر آف کونسل عدالت علی،سابق مئیر مسٹر ڈوک ایلن و دیگر ساتھی کونسلرز نے اپنے خطاب میں لارڈ مئیر کی عادات واطوار پر مشتمل روشنی ڈالی۔ انکی راچڈیلین کمیونیٹیز کے لیے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا اور مبارکباد پیش کی۔مئیرکونسلر محمد زمان نے اپنے خطاب میں تمام ہال میں تشریف فرما افراد کا شکریہ ادا کیا بلخصوص ساہیوال پاکستان کے میئر کا اور میڈیا ٹی چینلز و پرنٹ میڈیا انگلش اور اردو کا بھی۔ ایک مثبت پیغام میں کہا کہ میں راچڈیلین کمیونیٹیز کو ایک پلیٹ فارم میں اکٹھا کرونگا۔کمیونٹی کے درمیان جو باہمی روابط کا فقدان ہے اس کو جلد از جلد ختم کرنے کی کوشش کرونگا تاکہ راچڈیل کی کمیونٹی ایک دوسرے کو سمجھیں اور آپس میں بھائی چارے جیسی فضا قائم کریں۔مقامی کمیونٹی کے لیے دن رات کام کر کے اپنے فرائض منصبی سے وفا کرونگا اور تمام جائز مسائل کو جلد حل کروانے کی کوشش کرونگا۔آپ کی راہنمائی اور تعاون کی ضرورت ہے۔ بلال مسجد کے امام نے خیر و برکت کے لیے خصوصی دعا کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر