مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان پریس کلب یوکے کے زیراہتمام یوم عزم کے نام سے ایک سیمینار کا اہتمام
لندن:تیرہ مئی ١٩٧٨ کا روز اہل صحافت کی زندگی میں بڑی اہمیت کا حامل ہے جب صحافیوں نے قلم کی حرمت پچانے کیلئے مارشلائی ظلم سہنے اور کوڑے کھانے سے بھی گریز نہ کیا اور ایسی تاریخ رقم کردی جو آنے والے دنوں میں صحافت سے وابستہ افراد کی نشان منزل ہے۔اس دن کے چالیس سال مکمل ہونے پر پاکستان پریس کلب یوکے کے زیراہتمام یوم عزم کے نام ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ اور چالیس سال قبل تحریک کے ہراول دستے میں شریک سابق صدر لاہور پریس کلب ثقلین، سابق جنرل سیکریٹری ناصر ملک، صدر پاکستان پریس کلب یوکے ارشد رچیال اور لارڈ نذیر احمد نے بطور خصوصی مہمان شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ صحافت کے مقدس شعبے کو سخت گیر حکمرانوں اور آمروں سے ہمیشہ خطرہ رہا ہے، ساتھیوں کی تنخواہ کا مسئلہ ہو یا نوکری کا پی ایف یوجے، مقامی یونینز آف جرنلسٹس اور پریس کلبوں نے ہمیشہ آگے بڑھ کر جدوجہد کی اور سیسہ پلائی دیوار بن کر ہر ایسے ہتھکنڈے کا دفاع کیا جس سے اہل صحافت کو خطرہ درپیش ہوا۔ان مقررین کا کہنا تھا کہ ١٩٧٨ میں اہل صحافت کے ماتھے کے جھومر ناصر زیدی، خاور نعیم ہاشمی، اقبال جعفری اور مسعود اللہ خان نے جس جواں مردی سے اہل اقتدار کے کوڑے کھائے اور قلم کی حرمت کو بچایا اسے تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھ دیا گیا ہے، انہوں نے کہا مشکلات آج بھی کم نہیں ہیں لیکن ہمیں اپنے سینیئرز کی جدوجہد کو آگے بڑھاتے ہوئے سچی اور کھری صحافت کا علم ہر صورت میں بلند رکھنا ہے۔ مقررین نے اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان پریس کلب کے پلیٹ فارم سے اوورسیز میں اس جدوجہد کا حصہ بننے پر ارکان کلب کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے دوسرے حصے میں پاکستان پریس کلب یوکے کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری ہوئی، مرکزی صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے حلف لیا۔ تقریب کی نظامت سابق صدر مبین چوہدری اور جنرل سیکریٹری نوید سجاد چوہدری نے کی جبکہ سینیئر نائب صدر اکرم عابد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں پاکستان سے آئے معروف بزنس مین سابق صدر لاہور جمخانہ کلب میاں مصباح الرحمٰن، فرینڈز آف پریس کلب کے چیئرمین ناہید رندھاوا، ورلڈ کاپ کے چیئرمین سید قمر رضا، ورلڈ کالمسٹ کلب یورپ کے صدر سمیع اللہ ملک، پیپلز پارٹی یورپ کے قائمقام صدر ابرار میر، لندن میں پارٹی صدر میاں سلیم، پاکستان تحریک انصاف لندن کے صدر میاں وحیدالرحمٰن، مسلم لیگ ن یوتھ برطانیہ کے صدر انجم چوہدری، یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے چوہدری ماجد اسماعیل، نجیب احمد، سابق صدر سمیع اللہ، جنرل سیکریٹری کامران خان، انٹرنیشنل لائیرز کلب کے بانی چیئرمین رضوان سلہریا، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری وجاہت خان، لندن یونین آف جرنلسٹ کے چیئرمین افضل چوہدری، میئر آف لوٹن ایوب چوہدری سمیت درجنوں کونسلرز نے شرکت کی اور صحافت کا یوم عزم منانے پر کلب کو خراج تحسین پیش کیا۔