مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بالی ووڈ کے دبنگ خان کا اداکار ہ سونم کپور کو شادی پر مہنگا ترین تحفہ
لاہور: بالی ووڈ کے دبنگ خان اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی سخاوت اور دریا دلی کے حوالے سے بھی مشہور ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر اپنے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کو قیمتی تحائف دیتے ہیں۔ دبنگ خان کی جانب سے قریبی دوست انیل کپور کی صاحبزادی کو دیا جانے والا تحفہ اب تک کا مہنگا ترین تحفہ تصور کیا جارہا ہے۔سلمان خان نے حال ہی میں فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میں اپنے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ سونم کپور کی شادی میں شرکت کی جہاں انہوں نے شاہ رخ خان، انیل کپور اور رنویر سنگھ کے ساتھ جم کر موج مستی کی۔بھارتی میڈیا پر شادی میں سلمان خان کی جانب سے سونم کپور کو لگژری کار تحفے میں دینے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے سونم کپور اور آنند اہوجا کو شادی کے موقع پر 90 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی اوڈی کار تحفے میں دی ہے۔یاد رہے کہ سلمان خان سونم کپور کے والد انیل کپور کے ساتھ فلم ’ریس 3‘ میں بھی ادکاری کرتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم 15 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔